![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/2d/%25D9%2585%25D8%25AE%25D8%25B7%25D9%2588%25D8%25B7%25D8%25A9_%25D9%258A%25D9%2588%25D8%25B3%25D9%2581_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25AA%25D8%25A7%25D8%25B4%25D9%2581%25D9%258A%25D9%2586.png/640px-%25D9%2585%25D8%25AE%25D8%25B7%25D9%2588%25D8%25B7%25D8%25A9_%25D9%258A%25D9%2588%25D8%25B3%25D9%2581_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25AA%25D8%25A7%25D8%25B4%25D9%2581%25D9%258A%25D9%2586.png&w=640&q=50)
یوسف بن تاشفین
From Wikipedia, the free encyclopedia
یوسف بن تاشفین مراکش کے جنوب میں صحرائی علاقے کارہنے والا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے صحرائے اعظم اور اس کے جنوب میں خاندان مرابطین کی حکومت قائم کی اور بعد ازاں اسے اسپین تک پھیلادیا۔ اس نے صحرائے اعظم میں رہنے والے نیم وحشی اور حبشی باشندوں سے کئی سال تک لڑائیاں کیں اور اپنی حکومت دریائے سینیگال تک بڑھادی تھی۔ یہ لوگ ان قبائل کے خلاف جہاد ہی نہیں کرتے تھے بلکہ ان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے اور اس طرح انھوں نے بے شمار بربروں اور حبشیوں کو مسلمان بنایا۔ تبلیغ کا یہ کام یوسف کے چچا عبد اللہ بن یٰسین کی نگرانی میں ہوتا تھا۔ انھوں نے اس مقصد کے لیے دریائے سینی گال کے ایک جزیرے میں ایک خانقاہ بنائی تھی۔
اجمالی معلومات یوسف بن تاشفین, جانشین ...
یوسف بن تاشفین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلطان مراکش | |||||||
![]() یوسف بن تاشفین کا اسلامی خطاطی نام | |||||||
1061ء – 1106ء | |||||||
جانشین | علی بن یوسف | ||||||
| |||||||
شاہی خاندان | مرابطین | ||||||
والد | تاشفین ابن ابراہیم | ||||||
پیدائش | 1009ء | ||||||
وفات | 1106ء | ||||||
مذہب | اسلام |
بند کریں