حامد کرزئی
افغانستان کے سابق صدر / From Wikipedia, the free encyclopedia
حامد کرزئی (پشتو/دری: حامد کرزئی; /ˈhæmɪd ˈkɑːrzaɪ/; ولادت: 24 دسمبر 1957ء) ایک افغان سیاست دان ہیں جو 22 دسمبر 2001ء سے 29 ستمبر 2014ء تک افغانستان کے صدر رہے۔ وہ قندھار کے پوپلزئی درانی قبیلے کے رہنما بھی ہیں۔
اجمالی معلومات حامد کرزئی, (پشتو میں: حامد کرزي) ...
حامد کرزئی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پشتو میں: حامد کرزي) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 24 دسمبر 1957ء (67 سال)[1][2][3] | ||||||
شہریت | مملکت افغانستان (1957–1973) جمہوریہ افغانستان (1973–1978) جمہوری جمہوریہ افغانستان (1978–1992) دولت اسلامی افغانستان (1992–2002) اسلامی جمہوریہ افغانستان (2002–2021) افغانستان (2021–) | ||||||
جماعت | آزاد سیاست دان | ||||||
زوجہ | زینت کرزئی (1999–) | ||||||
والد | عبد الاحد کرزئی | ||||||
مناصب | |||||||
صدر افغانستان | |||||||
برسر عہدہ 7 دسمبر 2004 – 29 ستمبر 2014 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | حبییہ ہائی اسکول (–1976) مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | پشتو [4] | ||||||
اعزازات | |||||||
اندرا گاندھی انعام (2005) فریڈم اعزاز (2002) نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج فلاڈلفیا لبرٹی میڈل | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
بند کریں
ان کا تعلق پشتون قبیلے پوپلزئی سے ہے۔ ان کے والد عبد الاحد کرزئی ظاہرشاہ کے عہد میں ایک اہم سیاسی شخصیت رہ چکے ہیں۔ وہ دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن اور ایک مرتبہ اسپیکر بھی چنے گئے۔ ان کا خاندان 1982ء میں افغانستان میں حالات کی خرابی کے باعث کوئٹہ منتقل ہو گیا۔ حامد کے والد کو دو سال پہلے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ قریبی مسجد سے نماز پڑھ کر گھر واپس آ رہے تھے۔ ان کا قتل بھی افغانستان کے اعتدال پسند سابق سیاست دانوں کی پاکستان میں ہلاکتوں کے سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جاتا ہے۔