خلفا کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
خلیفہ اسلامی ریاست کا اعلیٰ ترین مذہبی اور سیاسی رہنما ہوتا ہے جسے خلافت کہا جاتا ہے۔ [1] خلفائے راشدین نے پیغمبر محمد بن عبد اللہ کے سیاسی جانشین کے طور پر امت مسلمہ کی قیادت کی، [2] اسلامی تاریخ کے سنہری دور میں مختلف علاقوں میں تسلیم شدہ خلافتیں مختلف شکلوں میں موجود رہی ہیں۔ [3] پہلی خلافت، خلافت راشدین پر مشتمل تھی جو چار راشدین خلفاء کی حکومت پر مشتمل تھی جن میں ابوبکر صدیق، عمر بن خطاب، عثمان بن عفان اور علی ابن ابی طالب شامل تھے۔ جنھیں سنی مسلمان سب سے زیادہ نیک اور پاکیزہ خلفاء مانتے ہیں۔[4] خلافت راشدین کا خاتمہ پہلے فتنے کے ساتھ ہوا، جس سے خلافت اموی خاندان کو منتقل ہو گئی۔[5] عباسی انقلاب نے امویوں کا تختہ الٹ دیا اور عباسی خاندان کا قیام عمل میں لایا۔ [6] عباسی خلافت ابتدا میں مضبوط اور متحد تھی لیکن آہستہ آہستہ کئی ریاستوں میں ٹوٹ گئی جن کے حکمرانوں نے بغداد میں خلیفہ کو برائے نام حکومت کرنے دی۔ عباسیوں کے حریفوں نے بھی اپنے لیے خلافت کا دعویٰ کیا تھا، جن میں اسماعیلی شیعہ دولت فاطمیہ، قرطبہ میں سنی اموی اور دولت موحدین، جو اپنے اپنے نظریے کی پیروی کرتے تھے۔ جب سقوط بغداد 1258ء میں ہوا اور بغداد منگولوں کے قبضے میں آیا تو عباسی خاندان قاہرہ منتقل ہو گیا، جہاں وہ خلافت کا دعویٰ کرتے رہے لیکن ان کے پاس کوئی سیاسی طاقت نہیں تھی اور اصل اختیار مملوک سلطنت کے ہاتھ میں تھا۔ مصر پر عثمانی فتح کے بعد، عباسی خلیفہ المتوکل ثالث کو قسطنطنیہ لے جایا گیا جہاں اس نے خلافت کو عثمانی سلطان سلیم اول کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد پہلی جنگ عظیم کے بعد تک خلافت عثمانی خاندان کے پاس رہی۔ ترکی کی قومی اسمبلی نے 1922ء میں سلطنت عثمانیہ کو ختم کر دیا تھا۔ عثمانی خاندان کے سربراہ عبدالمجید دوم نے مزید دو سال تک خلیفہ کا عہدہ برقرار رکھا جس کے بعد 1924ء میں خلافت کو ختم کر دیا گیا۔
Caliph خَليفة خلیفہ | |
---|---|
خطاب | امیر المومنین |
رہائش | |
تقرر کُننِدہ | 661ء |
تشکیل | 8 جون 632 |
اولین حامل | ابوبکر صدیق |
ختم کر دیا | 3 مارچ 1924 |
پیش نظر فہرست منتخب بنائے جانے کے لیے امیدوار ہے۔ منتخب فہرستیں ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں چنانچہ نامزد کردہ فہرست کا ہر لحاظ سے منتخب فہرست کے معیار پر پورا اُترنا ضروری ہے۔ براہ کرم اس فہرست پر اپنی رائے پیش کریں۔ |
خلافت کی ریاستوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اہم ریاستیں یہ تھیں:
- خلافت راشدہ ----- (632-661 ء))
- خلافت امویہ----- (661ء تا 750ء))
- خلافت عباسیہ----- (750ء – 1517ء))
- خلافت عثمانیہ----- (1517ء تا 1924ء))
دوسرا حصہ مسابقتی خلافت کی ریاستیں تھیں، یعنی:
- خلافت قرطبہ----- (929ء – 1031ء))
- فاطمی خلافت----- (909-1171 عیسوی))
- خلافت موحدین -----(1149ء تا 1269ء))