لبنان
ایشیا میں ایک ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
لبنان یا جمہوریہ لبنان (عربی: لُبْنَان Lubnān)، سرکاری نام لبنانی جمہوریہ (عربی: الْجُمْهُورِيَّة اللُّبْنَانِيَّة al-Jumhūriyya l-Lubnāniyya) مغربی ایشیا میں مشرقی بحیرہ روم کا ایک اہم عرب ملک ہے۔ یہ بحیرہ روم کے مشرقی کنارے پر ایک چھوٹا سا ملک ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں سوریہ، جنوب میں اسرائیل اور مغرب میں بحیرہ روم واقع ہے۔ یہ خوبصورت ملک اپنے خوشبودار سیبوں، دیودار کے قدیم درختوں اور زیتون کے باغات کے لیے مشہور ہے۔ اس کے جھنڈے پر بھی دیودار کا درخت بنا ہوا ہے جو لبنان کا قومی نشان بھی ہے۔ لبنان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے مگر مسیحی دولت اور اقتدار پر قابض ہیں جو لبنان کی خانہ جنگی کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ 1932 کے بعد مردم شماری بھی نہیں ہونے دی گئی جس کے بعد ممکنہ طور پر مسلمانوں کو اقتدار میں زیادہ حصہ مل سکتا ہے۔ 1975 کی خانہ جنگی سے پہلے لبنان کو مشرق وسطیٰ کا پیرس اور مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا تھا۔ اس وقت لبنان کی بینکاری اور سیاحت اپنے عروج پر تھی۔
لبنان | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: Lebanon Passion for Living) | |
ترانہ: لبنانی قومی ترانہ | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 33°50′00″N 35°46′00″E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | بیروت |
سرکاری زبان | عربی [2] |
آبادی | |
حکمران | |
اعلی ترین منصب | نجیب میقاتی |
سربراہ حکومت | حسان دیاب (21 جنوری 2020–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 22 نومبر 1943 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | 00 (معیاری وقت ) متناسق عالمی وقت+03:00 (روشنیروز بچتی وقت ) مشرقی یورپی وقت (معیاری وقت ) مشرقی یورپی گرما وقت (روشنیروز بچتی وقت ) |
ٹریفک سمت | دائیں [3] |
ڈومین نیم | lb. |
آیزو 3166-1 الفا-2 | LB |
بین الاقوامی فون کوڈ | +961 |
درستی - ترمیم |