مغربی افریقا میں ایبولا وائرس کی وبا
From Wikipedia, the free encyclopedia
مغربی افریقا میں ایبولا وائرس کی وبا (2013ء–2016ء) تاریخ میں ایبولا وائرس مرض (ای وی ڈی) کے بڑے بیمانے پر پھیلنے والی تھی، جس کے سبب کئی افراد لقمہ اجل بنے اور خطے میں سماجی اقتصادی خلل ہوا، بالخصوص گینیا، لائبیریا اور سیرا لیون میں۔ سب سے پہلے متاثرین دسمبر 2013ء میں گینیا میں آئے؛ بعد ازاں مرض پڑوسی ممالک، لائبیریا اور سیرا لیون میں پھیل گیا،[12] کہیں اور بھی مرض کا مدھم پھیلاؤ ہوا۔ اس کی وجہ سے کئی اموات ہوئیں اور ابتدا میں شرح اموات زیادہ رپورٹ ہوا،[12][13][14] جبکہ زیر علاج مریضوں کا تناسب 57–59% تھا۔[15] حتمی تعداد 28,616 تھی جن میں سے 11,310 کی اموات ہوئی، شرح اموات 40%۔[16] ایبولا وائرس نے نائیجیریا اور مالی میں کم تباہی مچائی،[17][18] اور سینیگال،[19] مملکت متحدہ اور اٹلی[14][20] میں مقید کیس رپورٹ ہوئے۔ باہر سے آیا مرض مملکت متحدہ اور اسپین کے میڈیکل ورکروں کو دوبارہ ہوا لیکن پھر مزید نہ پھیلا۔[21][22]
ایبولا وائرس کی وبا کی صورت حال کا نقشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تاریخ | دسمبر 2013ء – جون 2016ء[1][2] | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
جانی نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|