مالی
افریقی ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
جمہوریہ مالی (عربی: مالي) مغربی افریقا کا زمین بند ملک ہے، جو آبادی کے لحاظ سے براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ مالی کی آبادی دو کروڑ انیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ مالی رقبے کے لحاظ سے افریقہ کا آٹھواں سب سے بڑا ملک ہے، جس کا رقبہ 1,241,238 مربع کلومیٹر (479,245 مربع میل) سے زیادہ ہے۔ مالی کی سرحدیں شمال میں الجزائر، مشرق میں نائیجر، جنوب میں برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ، جنوب مغرب میں گنی اور مغرب میں سینیگال اور موریطانیہ واقع ہیں۔ شمال میں اس کی سرحد مرکز صحارہ تک جاتی ہیں تو جنوب جہاں ملک کی زیادہ تر آبادی مرتکز ہے نائیجر اور سینیگال نامی دو دریاوں کی مرہون منت ہے۔ متعدد بولیاں بولی جاتی ہیں جن میں بمبارا زبان سب سے بڑی بولی ہے اور قومی زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ سابقہ فرانسیسی سوڈان کا حصہ یہ سلطنت آزادی کے بعد سلطنت مالی کے نام پر مالی کہلائی جو بمبارا زبان میں دریائی گھوڑے یا گینڈے کو کہتے ہیں۔ وفاقی دار الحکومت بماکو ہے۔
مالی | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(فرانسیسی میں: Un peuple, un but, une foi) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 17°N 4°W [1] |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | بماکو |
سرکاری زبان | بمبارا ، فولا زبان ، حسانی عربی |
آبادی | |
حکمران | |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 22 ستمبر 1960 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت±00:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [2][3] |
ڈومین نیم | ml. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | ML |
بین الاقوامی فون کوڈ | +223 |
درستی - ترمیم |