تھائی لینڈ
From Wikipedia, the free encyclopedia
تھائى لینڈ کے معنی ہیں آزاد لوگوں کے رہنے کى جگہ اس ملک کا تاریخی نام سیام ہےـ یہ ملک تاریخ میں کبھى بھى کسى اور قوم کا غلام نہیں بنا۔ بینکاک اس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ اس کے شمال میں میانمار (برما) اور لاؤس واقع ہیں اور مشرقی جانب کمبوڈیا اور لاؤس، جنوبی طرف تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی خلیج واقع ہے اور مغرب میں انڈیمان سمندر واقع ہے۔ اس کی سمندری حدود جنوب مشرق میں ویتنام جنوب مغرب میں انڈونیشیا اور بھارت سے ملتی ہیں۔ اس کی آبادی سنہ 2022ء کی مردم شماری کے مطابق اندازہ 69,648,117 نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 513,120 مربع کلومیٹر (198,120 مربع میل) ہے۔
اجمالی معلومات تھائی لینڈ, زمین و آبادی ...
تھائی لینڈ | |
---|---|
پرچم | نشان |
ترانہ: تھائی قومی ترانہ | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 14°N 101°E [1] |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | بینکاک |
سرکاری زبان | تھائی زبان [2] |
آبادی | |
|
|
|
|
حکمران | |
طرز حکمرانی | آئینی بادشاہت |
اعلی ترین منصب | وجی رالونگ کورن (1 دسمبر 2016–) |
سربراہ حکومت | سریتھا تھاویسین (2023–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 28 دسمبر 1768، 1238 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | تھائی بھات |
قومی علامت | ایشیائی ہاتھی [3]، املتاس [3] |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+07:00 |
ٹریفک سمت | بائیں [4] |
ڈومین نیم | th. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | TH |
بین الاقوامی فون کوڈ | +66 |
درستی - ترمیم |
بند کریں