جدہ
مغربی سعودی عرب کا اہم تجارتی اور ثقافتی شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
جدہ (انگریزی: Jeddah/Jiddah/Jedda؛ عربی: جدة؛ English: /ˈdʒɛdə/؛ حجازی تلفظ: [ˈd͡ʒɪd.da]) تاریخی خطہ حجاز کے تاریخی علاقہ تہامہ میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک شہر ہے جو مغربی سعودی عرب کا اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ المکہ علاقہ کا سب سے بڑا شہر [3] اور بحیرہ احمر کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی ہے۔ تقریباً چار ملین (2017ء کے مطابق) کی آبادی والا یہ شہر دار الحکومت ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور سعودی عرب کا اقتصادی دار الحکومت ہے۔[4]
جدة | |
---|---|
شہر | |
رات کا نظارہ | |
عرفیت: جل پری، بحیرہ احمر کی دلہن | |
نعرہ: جدہ مختلف ہے (عربی: جدہ غیر) | |
سعودی عرب میں جدہ کا محل وقوع | |
متناسقات: 21°32′36″N 39°10′22″E | |
ملک | سعودی عرب |
علاقہ | المکہ علاقہ |
قیام | چھٹی صدی ق م |
حکومت | |
• شہر میئر | صالح الترکی[1] |
• شہر گورنر | مشعل بن ماجد |
• صوبائی گورنر | خالد الفیصل |
رقبہ | |
• شہر | 1,600 کلومیٹر2 (600 میل مربع) |
• شہری | 1,686 کلومیٹر2 (651 میل مربع) |
• میٹرو | 47 کلومیٹر2 (18 میل مربع) |
بلندی | 12 میل (39 فٹ) |
آبادی (2014)[2] | |
• شہر | 3,976,000 |
• کثافت | 2,500/کلومیٹر2 (6,400/میل مربع) |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+03:00 (UTC+3) |
• گرما (گرمائی وقت) | متناسق عالمی وقت+03:00 (UTC) |
ڈاک رمز | 5 عددی رمز 21 سے شروع (مثلاً 21577) |
ٹیلی فون کوڈ | +966-12 |
ویب سائٹ | www |
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | |
باضابطہ نام | تاریخی جدہ اور باب مکہ |
معیار | ثقافتی: ii, iv, vi |
حوالہ | 1361 |
کندہ کاری | 2014 (38 اجلاس) |
علاقہ | 17.92 ha |
بفر زون | 113.58 ha |
جدہ حرمین شریفین (اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی) کے لیے اہم گزرگاہ ہے۔ گو کہ مدینہ منورہ میں بھی ہوائی اڈا موجود ہے جس کے ذریعہ کچھ حجاج اور زائرین براہ راست وہاں پہنچ جاتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں جدہ کے ہوائی اڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس سے قبل بہت سے زائرین بحری جہازوں کے ذریعہ جدہ اسلامی بندرگاہ سے بھی آتے تھے تاہم اب زیادہ تر ہوائی سفر ہی کرتے ہیں۔
اقتصادی طور پر جدہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں قائدانہ کردار حاصل کرنے کے لیے سائنس اور انجینئری میں مزید ترقی پزیر سرمایہ کاری پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔[5] 2009ء میں اختراع کے لحاظ سے جدہ "افریقا-مشرق وسطی" خطہ میں "اختراع شہر اشاریہ" فہرست میں آزادانہ طور پر چوتھے نمبر پر تھا۔[6]
جدہ کو سعودی عرب کے تفریحی شہروں میں بنیادی اہمیت حاصل ہے اور عالمگیریت اور عالمی شہر تحقیق نیٹ ورک نے اسے بیٹا عالمی شہر قرار دیا ہے۔ بحیرہ احمر سے قریب ہونے کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصوں کے برعکس ماہی گیری اور سمندری غذا یہاں کی ثقافت پر غالب ہے۔ شہر کا شعار (عربی: جدة غیر) ہے جس کے معنی "جدہ مختلف ہے" کے ہیں۔ شعار وسیع پیمانے پر دونوں مقامی اور غیر ملکی زائرین کے درمیان استعمال کیا جاتا ہے۔ شہر پہلے سعودی عرب کا "سب سے زیادہ کھلا" شہر سمجھا جاتا تھا کیونکہ دیگر شہروں کی بنسبت یہاں اسلامی اقدار پر عمل میں قدرے رعایت تھی۔