جرمنی
وستی یورپ میں ایک ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
جرمنی یا المانیا (جرمنی: Deutschland)، رسمی طور پر وفاقی جمہوریہ جرمنی (جرمنی: Bundesrepublik Deutschland)[17] وسطی یورپ میں واقع ایک ملک کا نام ہے۔ اس کا سرکاری نام وفاقی جمہوریہ جرمنی ہے۔ اسے انگریزی زبان میں جرمنی، فارسی زبان میں آلمان، جرمن زبان میں ڈوئچے لینڈ اور عربی زبان میں المانیا کہا جاتا ہے۔ اس کی قومی زبان جرمن ہے۔ اس میں 16 ریاستیں ہیں۔ اس کے شمال میں بحر شمالی، ڈنمارک اور بحر بالٹک واقع ہیں، مشرق میں پولینڈ اور چیک جمہوریہ، جنوب میں آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ اور مغرب میں فرانس، لگژمبرگ، بيلجيم اور نيدر لينڈ واقع ہیں۔
جرمنی | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(جرمنی میں: Einigkeit und Recht und Freiheit) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 51°N 10°E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | برلن [2][3] |
سرکاری زبان | جرمن [4][5] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | جمہوریہ [6]، وفاق [7][8] |
سربراہ حکومت | اولاف شولز (8 دسمبر 2021–)[9] |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 23 مئی 1949[10][11] |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | یورو [12][13] |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت ) 00 (روشنیروز بچتی وقت ) |
ٹریفک سمت | دائیں [14][15] |
ڈومین نیم | de. [16] |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | DE |
بین الاقوامی فون کوڈ | +49 |
درستی - ترمیم |
جرمنی اقوام متحدہ، نیٹو اور جی۔ایٹ کا رکن ہے۔ یہ یورپی یونین کا تاسیسی رکن اور یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا اور سب سے طاقتور اور دنیا کی تیسری بڑی معيشت رکھنے والا ملک ہے۔
جرمنی میں کل 16 ریاستیں ہیں۔ اس کا کل رقبہ 357,386 مربع کلومیٹر مطابق 137,988 مربع میل ہے۔ درجہ حرارت موسم کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ کل آبادی 83 ملین ہے اور روس کے بعد یورپ کا دوسرا کثیر آبادی والا ملک ہے۔ جرمنی یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جو مکمل طور پر براعظم یورپ میں ہے۔ یہ یورپی اتحاد کا سب سے زیادہ آبادی والا رکن ہے۔ جرمنی ایک بہت زیادہ غیر مرکزی (decentralised) ملک ہے۔ اس کا دار الحکومت اور کثیر آبادی والا شہر برلن ہے۔ فرینکفرٹ اس کی اقتصادی راجدھانی ہے اور فرینکفرٹ ہوائی اڈا ملک کا مشغول ترین ہوائی اڈا ہے۔ جرمنی کا سب سے بڑا شہری علاقہ رور ہے اور اس کے مراکز ڈورٹمنڈ اور ایسین ہیں۔ ملک کے دیگر اہم شہر ہمبرگ، میونخ، کولون (علاقہ)، شٹٹگارٹ، ڈسلڈورف، لیپزگ، ڈریسڈن، ہینوور اور نوریمبرگ ہیں۔