روزہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
روزہ بنیادی طور پر کسی مذہبی حکم کی بنا پر کسی خاص کام کرنے، چیز استعمال کرنے، خاص کھانے یا تمام کھانے، پینے کی اشیاء سے مخصوص وقت تک خود کو اپنی مرضی سے روکے رکھنے کا نام ہے۔
اسلام میں دن بھر تمام کھانے، پینے کی اشیاء سے اور دیگر چند کاموں سے مخصوص وقت تک خود کو اپنی مرضی سے روکے رکھنے کا نام روزہ ہے۔
مسلمانوں پر، اسلامی مہینے رمضان میں پورا مہینہ روزے رکھنا فرض ہے۔[1] روزہ ہر دور میں دنیا کے مختلف خطوں میں مذہبی یا توہماتی نظریات کی وجہ سے رکھا جاتا رہا ہے۔ ہر قسم کے کھانے، پینے اور جماع کرنے سے رکنے کا روزہ اس وقت صرف اسلام میں ہے، باقی مذاہب میں مخصوص ایام میں ہی روزہ رکھا جاتا ہے اور اس میں کچھ چیزوں کی پابندی ہوتی ہے کچھ کی اجازت۔ مسیحیت میں روزہ ایک اختیاری چیز ہے۔[2] یہودیت کے تمام فرقوں میں جیسے طریقہ عبادت الگ ہوتی ہے اسی طرح ہر فرقے میں روزے بھی الگ الگ مخصوص ایام میں رکھے جاتے ہیں۔
-
- زیر نظر مضمون فاقہ کشی اور روزہ کے عمومی استعمال/ادیان و مذاہب عالم میں روزہ سے متعلق ہے کے بارے میں ہے۔ دیگر استعمالات کے لیے کے لیے روزہ دیکھیے۔