عالمی بنک
From Wikipedia, the free encyclopedia
عالمی بینک یا عالمی بنک گروپ کل پانچ عالمی تنظیموں پر مشتمل ہے۔ اس کا اصل مقصد مغربی ممالک کی بنائی ہوئی چیزوں کے لیے مشرقی اور افریقی ممالک میں مارکیٹ بنانا ہے اور مغربی ممالک کو اور امیر کرنا ہے۔ اس کا قیام معاہدۂ بربریٹن وڈز کے تحت 27 دسمبر 1945 عمل میں آیا تھا۔
عالمی بنک | |
---|---|
مخفف | (انگریزی میں: WB)، (فرانسیسی میں: BM)، (پرتگالی میں: BM)، (پرتگالی برازیلی میں: BM)، (ہسپانوی میں: BM) |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا [1] |
تاریخ تاسیس | 27 دسمبر 1945 |
قسم | بین الاقوامی تنظیم |
مقاصد | قرضہ |
تنظیمی زبان | انگریزی عربی فرانسیسی ہسپانوی |
صدر | جم یونگ کم |
مرکزی افراد | Board of Directors[2] |
جدی تنظیم | عالمی بنک گروپ |
باضابطہ ویب سائٹ | عالمی بنک |
درستی - ترمیم |
اس نے 25 جون 1946 کو کام شروع کیا۔ اس کی پانچ ذیلی تنظیمیں یہ ہیں:
- بین الاقوامی بنک برائے تعمیر و ترقی۔ (IBRD: International Bank for Reconstruction and Development)
- بین الاقوامی مالیاتی شرکت۔ (IFC: International Finance Corporation)
- بین الاقوامی انجمن برائے ترقی۔ (IDA: International Development Association)
- کثیرالفریق گماشتگی برائے ضمانت سرمایہ کاری۔ (MIGA: Multilateral Investment Guarantee Agency)
- بین الاقوامی مرکز برائےتصفیہ تنازعات سرمایہ کاری۔ (ICSID: International Centre for Settlement of Investment Disputes)
ان میں سے پہلا ادارہ 1945 میں بنا تھا مگر باقی بعد میں آہستہ آہستہ بنے ہیں۔ عالمی بنک کے کام کا زیادہ تعلق ترقی پزیر ممالک کی ترقی خصوصاً انسانی زندگی کو بہتر بنانے، تعلیم، زراعت کو ترقی دینے اور ذرائع رسل و رسائل کو ترقی دینے کے ساتھ ہے اگرچہ کچھ لوگوں کے نزدیک عالمی بنک اس سلسلے میں بڑی طاقتوں کے مفاد کے مطابق کام کرتا ہے اور اس کے قرضے کی فراہمی کچھ ایسی شرائط پر مبنی ہوتی ہے جو ترقی پزیر ممالک کے مفاد میں نہیں ہوتیں۔ آخری دونوں ادارے حکومتوں کے علاوہ شخصی اداروں کو قرضے اور ضمانتیں بھی مہیا کرتے ہیں۔