پالینیشیائی قوم
From Wikipedia, the free encyclopedia
پالینیشیائی قوم (انگریزی: Polynesians) سے مراد اپنی نسلی زبان بولنے والی وہ قوم ہے جو پولینیشیا میں رہتی ہے۔ پولینیشیا بحر الکاہل میں واقع اوقیانوسیہ کے پولینیشیائی مثلث میں موجود ہے۔ پولینیشیائی قوم اپنا اصلی وطن سمندری جنوب مشرقی ایشیا کو بتاتی ہے۔ اس طرح وہ خود کو آسٹرونیشنائی کہتے ہیں جن کی اساس تائیوان میں ہے۔ یہ پولینیشیائی زبانیں بولتے ہیں۔ یہ زبانیں اوقیانوسی زبانوں کی شاخ ہیں جن کی اصل آسٹرونیشیائی زبانوں کے خاندان سے ملتی ہیں۔
کل آبادی | |
---|---|
ت 2,000,000[1] | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
نیوزی لینڈ | 887,338 |
ریاستہائے متحدہ امریکا | 820.000[2] |
فرانسیسی پولینیشیا | ت 215,000 [3] |
آسٹریلیا]] | 210,843 |
ساموا | 192,342 |
تونگا | 103,036 |
توالو | 9,234+ [4] |
چلی | 5,682 |
زبانیں | |
پولینیشیائی زبانیں (ہوائی زبان، ماوری زبان، راپا نوی زبان، سمووائی زبان، Tahitian، ٹونگائی زبان، تووالوی زبان and others)، انگریزی زبان، فرانسیسی زبان and ہسپانوی زبان | |
مذہب | |
مسیحیت (96.1%)[5] and Polynesian mythology[6] | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
other Austronesians |
پالینیشیائی قوم کے افراد کی کل تعدادتقریباً 2 ملین ہے۔ اکثریت (سامووا، نیووے، جزائر کک، ٹونگا اور تووالو) میں رہتی ہے۔ مندرجہ ذیل ممالک میں یہ اقلیت میں ہیں؛ آسٹریلیا، چلی (جزیرہ ایسٹر)، نیوزی لینڈ، فرانس (فرانسیسی پولینیشیا اور والس و فتونہ)، برطانوی سمندر پار علاقے (جزائر پٹکیرن) اور ریاستہائے متحدہ امریکا (ہوائی اور امریکی سمووا)۔