پویی
From Wikipedia, the free encyclopedia
پویی (انگریزی: Puyi)
(تلفظ: /ˈpuː ˈjiː/[11]; آسان چینی: 溥仪; روایتی چینی: 溥儀; پینین: Pǔyí) چنگ خاندان کا بارھواں اور آخری شہنشاہ تھا۔ وہ بچپن میں ہی بطور شہنشاہ شوانتونگ (انگریزی: Xuantong Emperor) (تلفظ: /ˈʃwɑːnˈtʊŋ/;[12] چینی: 宣統帝; (منچو: ᡤᡝᡥᡠᠩᡤᡝ
ᠶᠣᠰᠣ
ᡥᡡᠸᠠᠩᡩᡳ); مولنڈورف: gehungge yoso hūwangdi)
چین میں اور بطور خاویت یوس خان (Khevt Yos Khaan) منگولیا میں 1908ء سے شینہائی انقلاب کے بعد 12 فروری 1912ء میں اپنی تخت سے دستبرداری تک شہنشاہ تھا۔
1 جولائی سے 12 جولائی 1917ء میں جنگجو سرادر ژانگ شون (انگریزی: Zhang Xun) (چینی: 張勳) نے اسے مختصر طور پر دوبارہ منصب پر فائز کیا۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(منچو میں: ᡦᡠ ᡳ)،(روایتی چینی میں: 溥儀)،(آسان چینی میں: 爱新觉罗·溥仪) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (منچو میں: ᡦᡠ ᡳ)، (روایتی چینی میں: 溥儀) | ||||||
پیدائش | 7 فروری 1906ء [1][2][3][4][5][6][7] شہزادہ چون مینشن | ||||||
وفات | 17 اکتوبر 1967ء (61 سال)[1][5][6] پیکنگ یونین میڈیکل کالج ہسپتال | ||||||
وجہ وفات | سرطان گردہ | ||||||
مدفن | مقبرہ پویی | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | چنگ سلطنت جمہوریہ چین عوامی جمہوریہ چین | ||||||
جماعت | کیمونسٹ پارٹی چین (1960–) | ||||||
زوجہ | ملکہ وانرونگ تان یولینگ وینشیو لی یوچین لی شوشیان | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
والد | زایفینگ، شہزادہ چون [8] | ||||||
والدہ | یؤلان | ||||||
مناصب | |||||||
شہنشاہ چین | |||||||
برسر عہدہ 2 دسمبر 1908 – 12 فروری 1912 | |||||||
در | چنگ سلطنت | ||||||
| |||||||
شہنشاہ چین | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 1917 – 12 جولائی 1917 | |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | مالی ، محافظ دستاویزات ، ارستقراطی ، مصنف ، آپ بیتی نگار | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | چینی زبان [9][10] | ||||||
ملازمت | بیجنگ نباتیاتی باغ ، چین کا قومی کتب خانہ | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | چنگ سلطنت | ||||||
عہدہ | صدر اعظم (عہدہ) | ||||||
اعزازات | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
1932ء میں منچوریا پر جاپانی حملے کے بعد سلطنت جاپان نے کٹھ پتلی ریاست "مانچوکؤ" (Manchukuo) کا قیام عمل میں لایا اور اسے نئی ریاست کے "شہنشاہ" بننے کے لیے منتخب کیا گیا۔ 1934ء میں اس نے "مانچوکؤ" کے شہنشاہ کانگدے (Kangde Emperor) ہونے کا اعلان کر دیا، جہاں وہ 1945ء میں ہونے والی دوسری چین-جاپانی جنگ تک شہنشاہ رہا۔ 1949ء میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد اسے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا اور دس سال کی سزا دی گئی۔