تخت بائی
پاکستان میں تاریخی مقام / From Wikipedia, the free encyclopedia
تخت بائی ، پشاور سے تقریباًً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازہً ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔[1] یہ مردان سے تقریباًَ 15 پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔[1] اس مقام کو 1980ء میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔[1] تخت اس کو اس لیے کہا گیا کہ یہ ایک پہاڑی پر واقع ہے اور بہائی اس لیے کہ اس کے ساتھ ہی ایک دریا بہتا تھا۔ تخت بھائی تحصیل مردان کا سب سے زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کئی طرح کی فصلیں اُگتی ہیں، جن میں پٹ سن، گندم اور گنا وغیرہ شامل ہیں اس زمین کی زرخیزی کے پیشِ نظر ایشیا کا پہلا شکر خانہ یا شوگرمل برطانوی راج میں یہاں بدھا صومعہ (monastery) کے نزدیک بنائی گئی تھی۔
اجمالی معلومات تخت بائی, انتظامی تقسیم ...
تخت بائی | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل تخت بھائی |
متناسقات | 34°19′15″N 71°56′45″E |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |
بند کریں