گندم
From Wikipedia, the free encyclopedia
گندم دنیا بھر میں اگائی جانے والی فصل ہے۔ یہ گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور غذائی احتیاجات کو پورا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2022ء میں پوری دنیا کی گندم کی پیداوار تقریباً 783.92 ملین میٹرک ٹن رہی،جس کی رو سے یہ مکئی کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والی دوسری بڑی فصل ہے۔ گندم کا بیج خوراک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پیس کر آٹا تیار ہوتا ہے، جس سے روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، دلیہ، پاستہ، نوڈل وغیرہ تیار ہوتے ہیں۔ گندم کے پودوں کا استعمال پالتو جانوروں کے چارے کے طور پر بھی ہوتا ہے۔
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف گندم, اسمیاتی درجہ ...
گندم | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | جنس [1] |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
غير مصنف: | پھولدار پودے |
غير مصنف: | یک دالہ |
خاندان: | Poaceae |
الأسرة: | Pooideae |
القبيلة: | Triticeae |
جنس: | Triticum L. References: |
سائنسی نام | |
Triticum[1][2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں