تلنگانہ
ہندوستان کی ریاست / From Wikipedia, the free encyclopedia
تلنگانہ (تیلگو: తెలంగాణ)، بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے الگ کر کے اس کو 2 جون 2014 کو ریاست کا درجہ دیا گیا۔[2] یہ صوبہ بھارت کے حیدرآباد نامی رجواڑے کے تیلگو زبان بولنے والے علاقوں سے مل کر بنا ہے۔ 'تلنگانہ' لفظ کا مطلب ہے 'تیلگو بولنے والوں کی زمین'.
తెలంగాణ | |
---|---|
ریاست | |
بھارت کے نقشہ میں تلنگانہ کا مقام سرخ رنگ میں | |
ملک | بھارت |
ریاست | تلنگانہ |
رقبہ[1] | |
• کل | 114,840 کلومیٹر2 (44,340 میل مربع) |
رقبہ درجہ | 12 واں |
آبادی (2011) | |
• کل | 35,286,757 |
• کثافت | 310/کلومیٹر2 (800/میل مربع) |
زبانیں | |
• دفتری | تیلگو، اردو |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+05:30) |
عظیم شہر | حیدر آباد |
ویب سائٹ | http://www.tg.gov.in |
تلنگانہ کا دار الحکومت حیدرآباد، دکن ہے جو فی الحال ریاست آندھرا پردیش کا بھی دار الحکومت ہے۔
30 جولائی 2013 کو کانگریس پارٹی نے جمہوریہ بھارت کے 29 ویں ریاست کے طور پر آندھرا پردیش سے تلنگانہ ریاست بنانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ نئی ریاست کی تعمیر کے لیے ایک وسیع دستور العمل مقرر کیا گیا تھا اور اس دستور العمل کے لیے 122 دن یا کم سے کم چار ماہ مختص کیے گئے تھے۔ سرکاری طور پر تقسیم ہونے سے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیا جانا لازمی ہوتا ہے۔ جس کی منظوری کے بعد اب اس کو ریاست کا درجہ مل گيا ہے۔