شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار
From Wikipedia, the free encyclopedia
حضرت سید بدیع الدین احمد زندہ شاہ مدار ایک صوفی بزرگ تھے جنھوں نے مداریہ سلسلہ کی بنیاد رکھی۔ [2] آپ کو قطب المدار کے لقب سے بھی جانا جاتا تھا۔ شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار کی ولادت یکم شوال 242ھ کو سوریہ کے قدیم اور مشہور شہر حلب میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام سید قدوۃ الدین علی حلبی اور والد کا نام سیدہ فاطمہ ثانیہ عرف بی بی ہاجرہ تھا۔ آپ حسنی حسینی سادات میں سے ہیں۔ آپ والدہ کی طرف سے حسنی اور والد کی طرف سے حسینی تھے۔ [3]
اجمالی معلومات شاہ مدار, ذاتی ...
شاہ مدار | |
---|---|
صدر دروازہ درگاہ حضرت سید بدیع الدین احمد شاہ مدار واقع مکن پور کانپور | |
ذاتی | |
پیدائش | بدیع الدین احمد 1 شوال 242ھ مطابق 31 جنوری 857ء [1] |
وفات | 838ھ مطابق 1434ء |
مذہب | اسلام |
عروج | اسلامی عہد زریں |
فرقہ | سنی |
مدرسہ | حنفی, ماتریدی |
سلسلہ | مداریہ |
مرتبہ | |
استاذ | بایزید بسطامی |
بند کریں