حنفی
امام ابو حنیفہ کی فقہ پر عمل کرنے والا۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
حنفی (عربی: حنفي) اہل سنت کے چار فقہی مذاہب میں سے ایک ہے۔[1] یہ ابو حنیفہ النعمان بن ثابت (م 150ھ) کے نام پر ہے، جن کا شمار تابعین یا تبع تابعین میں ہوتا ہے، ان کے شرعی نظریات ان کے دو شاگردوں ابو یوسف اور محمد الشیبانی نے محفوظ کیے تھے۔ اہل سنت میں شریعت کے دوسرے اہم مذاہب مالکی، شافعی اور حنبلی ہیں۔[2][3]
اہل سنت میں حنفی فقہ کے پیروکار سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔[4] یہ تاریخی ریاستوں کا بنیادی مذہب تھا: عثمانی سلطنت، مغل سلطنت، برصغیر میں ترک حکمراں کی سلطنتیں، شمال مغربی چین اور وسطی ایشیا۔[4][5][6]