قطورہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
قطورہ ( عبرانی: קְטוּרָה ، Qəṭūrā ، ممکنہ معنی "بخور"؛ [1] عربی: قطورة ) بائبل کے بزرگ ابراہیم ؑ کی ایک بیوی یا ایک لونڈی تھی۔ کتاب پیدائش کے مطابق ، ابراہیم ؑنے اپنی پہلی بیوی سارہ کی وفات کے بعد قطورا سے شادی کی۔ ابراہیمؑ اور قطورا کے چھ بیٹے تھے۔
اجمالی معلومات شریک حیات, اولاد ...
شریک حیات | ابراہیم |
---|---|
اولاد | زمران (son) یقسان (son) مدان بن ابراہیم (son) مدیان بن ابراہیم (son) اسباق بن ابراہیم (son) شوخ بن ابراہیم (son) |
اہل و عیال | شیبا (grandson) ددان (grandson) عیفا (grandson) عیفر (grandson) حنوک (grandson) ابیدع (grandson) الدعاء (grandson) |
بند کریں
عبرانی بائبل کے ایک جدید مفسر نے قطورا کو "تورات میں سب سے نظر انداز کیے جانے والی اہم شخصیت " کہا ہے۔ قرون وسطیٰ کے یہودی مفسر راشی اور کچھ پچھلے رباعی مفسرین ، نے ایک روایتی عقیدے سے کہا تھا کہ قطورا اور ہاجرہ ایک ہی شخصیت تھی ، حالانکہ یہ خیال بائبل کے متن میں نہیں مل جھوٹ ہے قطورا اور ہاجرہ ؑالگ الگ شخصیت ہیں۔ [2]
علمائے کرام کی طرف سے عام طور پر ابراہیم ؑ اور اس سے متعلقہ کرداروں سے متعلق بائبل کی روایات کو غیر تاریخی سمجھا جاتا ہے۔ [3]