لتا منگیشکر
بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
لتا منگیشکر (ولادت: 28 ستمبر 1929ء - وفات: 6 فروری 2022ء) بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ تھیں۔ ان کا نام 25 ہزار سے زیادہ گانے دنیا کی مختلف زبانوں میں گانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا وہ 1929ء میں پیدا ہونے والی لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ مندروں میں بجتی گھنٹیوں سا سحر لیے لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے۔
لتا منگیشکر | |
---|---|
(مراٹھی میں: लता मंगेशकर) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 ستمبر 1929ء اندور |
وفات | 6 فروری 2022ء (93 سال)[1] ممبئی [1] |
وجہ وفات | متعدد اعضا کی خرابی [2] |
شہریت | بھارت |
والد | دیناناتھ منگیشکر |
بہن/بھائی | |
خاندان | منگیشکر خاندان |
مناصب | |
رکن راجیہ سبھا | |
برسر عہدہ 22 نومبر 1999 – 21 نومبر 2005 | |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | فلمی ، بھارتی کلاسیکی موسیقی ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ، بھجن |
آلہ موسیقی | صوت |
پیشہ | گلو کارہ ، فلم اداکارہ ، فلم اسکور کمپوزر ، فلم ساز |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [3] |
اعزازات | |
لیجن آف آنر (2007) بھارت رتن (2001) پدم وبھوشن (1999) مہاراشٹر بھوشن اعزاز (1997) قومی فلم اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1990) دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (1989) قومی فلم اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1974) قومی فلم اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1972) پدم بھوشن (1969) ایفا حاصل زیست اعزاز | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحات[4] | |
درستی - ترمیم |
آج بھی دل تک اتر جانے والی ان کی آواز کی کھنک وہی ہے جو انیس سو سینتالیس میں ان کی پہلی ہندی فلم آپ کی سیوا میں تھی۔ لتا نے انیس سو بیالیس میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کر لیا۔ لتا کا کہنا ہے کہ ان کی فنی زندگی بھرپور رہی ہے۔