محمد برہان الدین
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابوقائد جوہر محمد برہان الدین 20 ربیع الآخر 1334ھ بمطابق 6 مارچ 1915ء کو بھارت کے شہر سورت میں پیدا ہوئے۔ اور 17 جنوری 2014ء کو وفات پائی۔ والد کا نام طاہر سیف الدین تھا، جن کو محمد برہان الدین کی پیدائش سے چالیس دن پہلے 51 واں داعی بنایا گیا تھا۔ وہ داؤدی بوہرہ جماعت کے 52ویں داعی یا سربراہ تھے۔
اسلام کے فرقوں میں دوسرا بڑا فرقہ شیعہ ہے، شیعہ کے فرقوں میں دوسرا بڑا فرقہ اسماعیلی ہے۔ اسماعیلی فرقوں میں دوسرا بڑا فرقہ مستعلیہ ہے۔ مستعلیہ کا باقی رہ جانے والا دھڑا مستعلیہ مؤمنیہ ہے جو بوہرہ جماعت کہلاتے ہیں اس کا بڑا گروہ یہی داؤدی بوہرہ ہے۔
برہان الدین نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی اور پھر علی گڑھ یونیورسٹی نے ان کو ڈاکٹر آف تھیالوجی کی اعزازی سند دی اور یوں سیدنا ڈاکٹر برہان الدین کہلائے۔ انھوں نے اپنا مسلک جامعہ سیفیہ میں نافذ کیا، اس کی ایک شاخ اپنے پیدائشی شہر سورت میں، دوسری کراچی میں قائم کی۔ طاہر سیف الدین نے 19 سال کی عمر میں 1934ء میں ب رہان الدین کو 52واں داعی مقرر کر دیا تھا۔ وہ 14 جنوری 2014ء کو وفات پا گئے۔
ان کے بعد ان کے فرزند مفضل سیف الدین 53 ویں داعی بنے ہیں۔
>
سیدنا محمد برہان الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 مارچ 1915(1915-03-06) سورت, برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے (present-day گجرات, India) |
وفات | 17 جنوری 2014(2014-10-17) (عمر 98 سال) (Islamic 103 years)[1] ممبئی, مہاراشٹر, India |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
اولاد | Seven sons (Qaidjohar Ezzuddin, مفضل سیف الدین, Malekul Ashtar Shujauddin, Huzefa Mohiyuddin, Idris Badruddin, Qusai Vajihuddin, Ammar Jamaluddin) and three daughters |
والدین | طاہر سیف الدین, Husaina Aaisaheba |
پیشہ | 52nd داعی مطلق of the داؤدی بوہرہ |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |