مریم جناح
From Wikipedia, the free encyclopedia
مریم جناح قبول اسلام سے پہلے رتن بائی پٹیٹ (ولادت: 20 فروری 1900ء – وفات: 20 فروری 1929ء) قائداعظم محمد علی جناح کی دوسری بیوی تھیں۔ شادی کے وقت وہ اپنا پارسی مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو گئی تھیں اور ان کا اسلامی نام مریم جناح تھا۔
اجمالی معلومات مریم جناح, معلومات شخصیت ...
مریم جناح | |
---|---|
(انگریزی میں: Maryam Jinnah)،(اردو میں: مریم جناح) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 فروری 1900ء ![]() ممبئی ![]() |
وفات | 20 فروری 1929ء (29 سال) ![]() ممبئی ![]() |
مدفن | بھارت ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
شریک حیات | محمد علی جناح (18 اپریل 1918–20 فروری 1929) ![]() |
اولاد | دینا واڈیا ![]() |
والد | سر ڈنشا پٹیٹ ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں
رتن بائی سر ڈنشا پٹیٹ کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ ڈنشا پٹیٹ خود ڈنشا مانکجی پٹیٹ کے بیٹے تھے جنھوں نے برصغیر میں پہلی کاٹن ملز کی بنیاد رکھی۔ پٹیٹ خاندان کپڑے کی صنعت میں بہت بڑا نام تھا اور بمبئی کے امیر ترین گھرانوں میں شمار ہوتا تھا۔[حوالہ درکار]