پاول اہرلچ
From Wikipedia, the free encyclopedia
پاول اہرلچ ایک جرمن طبیب و سائنس دان تھے جنھوں نے قوت مدافعت پر کام کیا اور انھیں 1908 میں نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔ پال ارلچ مارچ 1854 میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام اسمر ارلچ اور والدہ کا نام روزا ویگرٹ تھا جن کے بھانجے کارل ویگرٹ مشہور ماہر بیکٹیریا تھے۔ 1909 میں آبلہ فرنگ کے علاج کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔ انھوں نے گرام اسٹیننگ بیکٹریا تکنیک کی پیشرو تکنیک ایجاد کی۔ ان کے ٹشو کو داغدار کرنے کے طریقے نے بلڈ سیل کی مختلف قسموں میں فرق کرنا ممکن بنایا۔ ان کے طریقہ کار کی بدولت ممکن ہوا کہ مختلف خون کی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے۔ 1908 میں انھیں میڈیسن کے میدان مناعیات (immunology) میں نوبل انعام ملا۔[12]
اجمالی معلومات پاول اہرلچ, (جرمنی میں: Paul Ehrlich) ...
بند کریں