![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a0/Kashmir_map.svg/langur-640px-Kashmir_map.svg.png&w=640&q=50)
پاک بھارت فوجی محاذ آرائی 2016ء–2018ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
29 ستمبر 2016ء سے جاری بھارت اور پاکستان کے درمیان میں فوجی تصادم ہے۔ بھارت نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار آزاد کشمیر میں عسکریپ پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں پر گھس کر حملہ کیا اور "انتہائی نقصان" پہنچایا۔[43] بھارتی ذرائع ابلاغ نے جانی نقصانات کے اعداد و شمار کو 35 سے 50 تک کی تعداد رپورٹ کی۔[18][28][44]
یہ مضمون فرسودہ ہے. (مارچ 2018) |
پاک بھارت فوجی محاذ آرائی 2016ء–تاحال | ||||||
---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ پاک بھارت جنگیں اور مسئلہ کشمیر | ||||||
![]() نقشہ لائن آف کنٹرول | ||||||
| ||||||
مُحارِب | ||||||
(بھارتی دعوی)[1] | ||||||
کمان دار اور رہنما | ||||||
![]() (صدر بھارت) ![]() (Chief of Army Staff) ![]() (GOC-in-C, Northern Command) ![]() (DG of Military Operations) ![]() (ڈی جی Border Security Force ![]() (وزیر دفاع (بھارت)) |
![]() (صدر پاکستان) جنرل۔ R. Mahmood سربراہ عسکریہ پاکستان ![]() (Chief of Army Staff) ![]() سربراہ پاک بحریہ ![]() (X Corps، Commander) ![]() (COMPAK, Commander) ![]() (وزارت دفاع) | نامعلوم | ||||
شریک دستے | ||||||
|
![]() ![]() پاکستان رینجرز ![]() | نامعلوم | ||||
ہلاکتیں اور نقصانات | ||||||
39[3][4] killed[5][6](بھارتی دعوی) 70–76 فوجی ہلاک |
34 killed[16][17] (پاکستانی دعوی) 56+ فوجی ہلاک،[18][19][20][21][22][23][24][25] (بھارتی دعوی) |
20–50 سرجیکل سٹرائیک میں ہلاک ہوئے | ||||
23 Indian civilians killed,[3][4][5][30] 87+ injured (بھارتی دعوی)[31][32][33][30][34][35][36][37][38] 65[9][39]–77+[39][40][41][42] پاکستانی شہری ہلاک، 280+ زخمی (پاکستانی دعوی)[9][39][42] |
پاکستان نے یہ دعوی مسترد کر دیا،[45] اور کہا کہ بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کو پار نہیں کیا تھا بلکہ سرحد ہی پر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی ہلاکت اور نو زخمی ہوئے۔[46][47] پاکستان نے مزید کسی قسم کی ہلاکتوں کی بھارتی رپورٹوں کو مسترد کر دیا۔[29] پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں کم سے کم 8 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور ایک کو گرفتار کیا گیا۔[14][48] بھارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کا ایک فوجی پاکستانی حراست میں ہے، لیکن اس بات سے انکار کیا کہ اس فوجی کا اس حملے سے کوئی تعلق تھا یا اس حملے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک ہوا۔[49] پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے۔[50]
میڈیا آؤٹ لیٹس نے بتایا کہ "حملے" کے سلسلے میں تفصیلات اب بھی واضح نہیں ہیں۔[51][52] اس سے قبل اسی مہینے، چار عسکریت پسندوں نے بمقام اوڑی، جموں و کشمیر 18 ستمبر کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ کیا تھا، جس میں 19 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ شکوک و شبہات اور متنازع اکاؤنٹس کے درمیان میں بھارتی حکومت نے پہلی بار 29 ستمبر کو اعلان کیا کہ اس نے لائن آف کنٹرول کو پار کر کے حملہ کیا ہے۔[53][54] اس عرصے میں۔ پاکستان اور بھارت کی افواج کے سرحدوں پر تنازعات چلتے رہے ہیں۔