پیڈرو ایلواریس کیبرل
From Wikipedia, the free encyclopedia
پیڈرو ایلواریس کیبرل، [upper-alpha 1] (پرتگیزی تلفظ: [ˈpeðɾu ˈaɫvɐɾɨʃ kɐˈβɾaɫ]یا برازیلی پرتگیزی: [ˈpedɾu ˈawvaɾis kaˈbɾaw]; 1467 یا 1468 – 1520) ایک پرتگالی مہم جو تھا، یہ پہلی یورپی تھا جس نے 1500ء میں حادثاتی طور پر یورپ سے برازیل کا بحری راستہ دریافت کیا۔ اس کی مہم کے نتیجہ میں پرتگالی حکومت نے برازیل کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور جنوبی امریکا میں پہلی پرتگیزی کالونی کی بنیاد رکھی۔
پیڈرو ایلواریس کیبرل | |
---|---|
(پرتگالی میں: Pedro Álvares Cabral) | |
32 یا 33 برس کے پیڈرو ایلواریس کیبرل کی ایک تصویر[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (پرتگالی میں: Pedro Álvares de Gouveia) |
پیدائش | 1467 ء یا 1468ء بلمونٹی، پرتگال |
وفات | 1520ء (عمر 52–53) سینٹرم، پرتگال |
شہریت | مملکت پرتگال |
مذہب | رومن کیتھولک |
زوجہ | اسابیل ڈی کاسترو |
اولاد |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | Fleet commander for پرتگال |
پیشہ ورانہ زبان | پرتگالی [2] |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
پیڈرو ایلواریس کیبریل 1468ء میں وسطی پرتگال کے شہر بیل مونٹے میں رہائش پزیر ایک معزز خاندان میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ فرناؤ کیبرل پرتگآل کے صوبہ بیرا اور بیل مونٹے کا گورنر تھا جبکہ ماڑ ازبیل ڈی گئيو یا دی کیوروس کا تعلق پرتگآل کے بادشاہ الفانسو اول کے خاندان سے تھا، پیڈرو ن ے لڑکپن میں جہازرانی کی تربیت حاصل کی اور جلد ہی بادشاہ مینوئل اول کی نظروں میں آ گيا۔ یوں یہ واسکو ڈے گاما کی مہم کا حصہ بنا۔[3]