انوشکا شرما

بھارتی فلم اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia

انوشکا شرما
Remove ads

انوشکا شرما (ولادت: 1 مئی 1988ء) ایک بھارتی فلم اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہے۔ انوشکا نے ہندی فلموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بھارت میں مشہور ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاروں میں سے ایک ہے۔ انوشکا کو کئی فلمی اعزازات مل چکے ہیں، بشمول ایک عدد فلم فیئر اعزاز کے، فلم فیئر اعزازا کے لیے انوشکا سات بار نامزد ہوئی جو چکی ہے۔ انوشکا کی پیدائش ایودھیا میں ہوئی، لیکن اب وہ بنگلور میں رہتی ہے۔ انوشکا نے 2007ء میں فیشن ڈیزائنر وینڈیل روڈریکس کے لیے اپنی پہلی ماڈلنگ کی تھی اور بعد میں مستقل طور پر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنانے کے لیے ممبئی منتقل ہو گئی۔

اجمالی معلومات انوشکا شرما, (انگریزی میں: Anushka Sharma) ...
Remove ads

ابتدائی زندگی اور ماڈلنگ کیریئر

انوشکا شرما 1 مئی 1988ء کو اتر پردیش کے ایودھیا میں پیدا ہوئیں۔[2][3] ان کے والد، کرنل اجے کمار شرما، ایک آرمی افسر ہیں اور ان کی والدہ ، اشیما شرما ، گھریلو خاتون ہیں۔[3][4]انوشکاکے والد اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، جبکہ ان کی والدہ گڑھوالی سے تعلّق رکھتی ہیں۔[5][6] ان کے بڑے بھائی فلم پروڈیوسر کرنش شرما ہیں، جو فلمی دنیا سے قبل مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔[7]

ذاتی زندگی

انوشکا شرما 2015ء سے شکاہاری ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے انھیں "بالی ووڈ کی سب سے مشہور شکاہاری شخصیات" میں شامل کیا ہے۔[8] انوشکا کو متعدد مواقع پر پیٹا نے "سال کی شخصیات" بھی قرار دیا گیا ہے۔[9][10][11]

فلمیں

کلید
یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے
دیگر معلومات سال, عنوان ...

مزید دیکھیے

مزید پڑھیے

  • Srivastava, Samar (24 دسمبر 2015)۔ "Anushka Sharma: Hitting her stride"۔ Forbes۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13

حوالہ جات

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads