ایشا دیول

From Wikipedia, the free encyclopedia

ایشا دیول
Remove ads

ایشا دیول (پیدائش؛02 نومبر 1981ء) ایک انڈین فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو زیادہ تر ہندی فلموں میں دکھائی دیں۔ ایشا دیول اداکار اور سیاست دان دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں۔ ایشا نے فلمی کیریئر کی شروعات کوئی فلم میرے دل سے پوچھے 2002ء سے کی جس کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ کی طرف سے بہترین نئی اداکارہ کا کی نامزدگی ملی اور کئی ایوارڈ بھی ملے [2]۔

اجمالی معلومات ایشا دیول, معلومات شخصیت ...
Remove ads

ذاتی زندگی

ایشا 02 نومبر 1981ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں [3][4][5]۔ وہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بڑی بیٹی ہیں۔ ایشا کی چھوٹی بہن کا نام آہنا ہے [5][6]۔ وہ سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں اور ابھے دیول کی کزن ہیں [5]۔ وہ والد کی طرف سے پنجابی اور والدہ کی طرف سے تمل ہیں [6][7]۔ وہ اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ تمل میں بات کرتی ہیں [8][9]۔

اسکول کے دنوں میں ایشا فٹ بال کھیلا کرتی تھیں اور مڈ فیلڈ کھلاڑی تھیں۔ وہ اپنے اسکول کی فٹ بال ٹیم کی کپتان تھیں، کالج کی ہینڈ بال ٹیم کی ریاستی سطح پر نمائندگی بھی کی۔ اس کے علاوہ انڈین نیشنل خواتین فٹ بال ٹیم کے لیے بھی منتخب ہوئیں۔

Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads