ہیما مالنی

From Wikipedia, the free encyclopedia

ہیما مالنی
Remove ads

ہیما مالنی (انگریزی: Hema Malini) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، لکھاری ، پرڈیوسر، ہدایتکار، رقاصہ اور سیاست دان ہیں۔[5][6]

اجمالی معلومات ہیما مالنی, (انگریزی میں: Hema Malini) ...

ہیما مالنی کو ہندوستانی سینما کی تاریخ کامیاب ترین اداکارہ سمجھا جاتا ہے[7]۔ انھوں نے فلمی کیریئر کی شروعات تامل فلم ادھو ستھیم سے کی ۔ سپنوں کے سوداگر (1968) ان کی پہلی فلم تھی جس میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں، اس کے بعد وہ مسلسل فلموں میں مرکزی ادا کرتی رہیں۔ وہ زیادہ تر فلموں میں راجیش کھنہ ، دیو آنند اور اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ نظر آئیں [8]۔ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پکارا جاتا تھا اور اسی نام کی انھوں نے ایک فلم بھی کی [8]۔ ہیما مالنی نے مزاحیہ ، ڈرامائی، المیہ اور رقاصہ ہر طرح کے کردار نبھائے [9][10][11][12]۔ 1976 سے 1980 تک وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔[13]

اپنے کیریئر کے دوران 11 مرتبہ انھیں فلم فیئر ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، 1973 میں یہ ایوارڈ جیتا [14]۔ 2000 میں ہیما مالنی نے فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتا اور اسی سال انھیں ہندوستان کی حکومت کی طرف سے پدم شری سے بھی نوازا گیا [15]۔

Remove ads

متعلقہ روابط

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads