ریما لاگو

بھارتی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia

ریما لاگو
Remove ads

ریما لاگو (انگریزی: Reema Lagoo) (پ:21 جون1958ء، م:18 مئی 2017ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ تھی جو زیادہ تر ہندوستانی اور مراٹھی فلموں کے لیے کام کیے۔ اس نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا۔[4]

اجمالی معلومات ریما لاگو, (انگریزی میں: Reema Lagoo) ...
Remove ads

اداکاری

ریما لاگو نے اپنی فنی زندگی کا آغاز مراٹھی تھیٹر سے کیا، البتہ انھیں ٹیلی ویژن سلسلوں، ہندی اور مراٹھی فلموں سے پہچان ملی۔ ریما نے 1979ء میں مراٹھی فلم سنہاسن سے کام شروع کیا۔

ہندی فلم

ہندی سنیما کی تاریخ میں معاون کردار ادا کرنے والوں میں ریما لاگو کا نام اہم ترین ہے۔ ریما نے تمام اہم اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔ سب سے پہلے فلم قیامت سے قیامت تک (1988ء) میں اداکارہ جوہی چاولا کی ماں کا کردار کیا، جس سے مقبولیت حاصل ہو۔ ریما لاگو نے ارونا راجی کی فلم راہی (1988) میں متنازع کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد باکس آفس پر کامیاب فلموں میں نے پیار کیا (1988ء) اور ساجن (1991ء) میں سلمان خان کی ماں کا کردار ادا کیا۔ پھر 1993ء میں فلم گمراہ میں سری دیوی، 1994ء میں فلم کشن میں اکشے کمار اور 1995ء میں فلم رنگیلا ارمیلا ماتونڈکر کی ماں کا کردار ادا کیا۔ ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔

سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ، ریما لاگو نے بالی وڈ میں سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں سے کئی میں اداکاری کی ہے بشمول ہم آپ کے ہیں کون! (1994ء)، یہ دل لگی (1994ء)، دل والا (1994)، رنگیلا (1995ء)، کچھ کچھ ہوتا ہے (1998ء)، کل ہو نہ ہو (2003ء) اور واستیو: دا رئیلٹی (1999ء)، اس فلم میں سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کیا جس پر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز حاصل کیا۔[5] ہندی سنیما میں ان کو نئے دور کی ماں کی حیثیت حاصل ہے۔[6][7]

اگرچہ درمیانی عمر میں اکثر فلموں میں ریما لاگو نے ماں کا کردار ادا کیا، لیکن شروع میں اس نے دیگر کردار بھی کیے۔ 1980ء کی مشہور فلم آکروش میں رقاصہ کا کردار اور 1994ء کی فلم دل لگی میں افسردہ دل کاروباری خاتون کا کردار ادا کیا۔

Remove ads

ذاتی زندگی

ریما لاگو 21 جون 1958ء کو پیدا ہُوئی۔ اس کا پیدائشی نام نَیَن بھادبھادے ہے۔[8] اس کی والدہ منداکنی بھادبھادے بھی اداکارہ تھی، جس نے ایک مراٹھی ڈراما لیکورے اڑند جاہلی سے شہرت پائی۔[9] ریما کی اداکارانہ صلاحیت اس وقت پہچانی گئی جب وہ پونے کے حضورپوگا ہائی اسکول میں پڑھتی تھی۔[10] اس نے اپنی ثانوی تعلیم کے بعد بطور پیشہ اداکاری منتخب کر لی۔

ریما کو دردِ سینہ کی وجہ سے 18 مئی 2017ء صبح ایک بجے کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا تھا۔ وہ دل کے دورہ پڑنے کی وجہ سے صبح 3:15 کو انتقال کر گئی۔[11][12] دوپہر کو ممبئی کے اوشی وارا قبرستان میں اس کی تدفین عمل میں لائی۔[13]

فلموں کی فہرست

دیگر معلومات سال, فلم ...
Remove ads

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads