پرینکا گاندھی

کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی کی بہن From Wikipedia, the free encyclopedia

پرینکا گاندھی
Remove ads

پرینکا گاندھی واڈرا 12 جنوری، 1972ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئی۔ بھارت کے پانچویں وزیر اعظم راجیو گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کی بیٹی اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن ہیں۔ بھارت کے نامی گرامی تاجر رابرٹ واڈرا کی شریکِ حیات ہیں۔ ان دونوں سے ایک بیٹا ہے جس کا نام ریحان گاندھی واڈرا اور ایک بیٹی میرایہ ہے۔ ان کا تعلق سیاست کے سب سے مضبوط اور تاریخی گھرانے نہرو گاندھی خاندان سے ہے۔ 23 جنوری 2019ء کو انھیں آل انڈیا کانگریس کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا اور 2019ء کے عام انتخابات کے لیے مشرقی اتر پردیش کی کمان ان کے ہاتھوں میں دے دی گئی۔[2]

اجمالی معلومات پرینکا گاندھی, (انگریزی میں: Priyanka Gandhi) ...
Remove ads

ابتدائی زندگی اور تعلیم

پرینکا واڈرا بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی، انڈین نیشنل کانگریس کے موجودہ صدر راہل گاندھی کی بہن اور متحدہ ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی کی دوسری اولاد ہے۔ ان کی دادی اندرا گاندھی اور پردادا جواہر لال نہرو بھی بھارت کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ دادا فیروز گاندھی بھارتی پارلیمان کے رکن تھے اور پردادا کے والد، موتی لال نہرو بھارت کی جنگ آزادی کے ایک اہم رہنما تھے۔

پرینکا نے اپنی تعلیم ماڈرن اسکول[3] اور جیسس اینڈ میری، نئی دہلی سے حاصل کی اور بعد ازاں دہلی یونیورسٹی سے علم نفسیات میں گریجویشن اور 2010ء میں بودھ مطالعات میں ایم اے کیا۔

Remove ads

سیاسی زندگی

پرینکا گاندھی شروع سے ہی اپنے بھائی راہل گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی انتخابی مہم میں شریک رہی لیکن خود سیاست میں آنے سے گریز کیا۔[4] پرینکا نے دونوں کے لیے بالترتیب امیٹھی اور رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کی۔

پرینکا کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجلاس میں لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہوتا ہے اور ان دونوں اضلاع میں ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ امیٹھی میں ہر جگہ "امیٹھی کی بٹیا، امیٹھی کا ڈنکا" جیسے نعرے سنائی دیتے ہیں۔[5] بھارت کے عام انتخابات، 2004ء میں وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی تھیں اور بھائی راہل گاندھی کی انتخابی مہم کی وہ خود نگرانی کر رہی تھی۔[6] 23 جنوری 2019ء کو انھوں نے رسمی طور پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور ان کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنایا گیا اور آنے والے انتخابات کے لیے مشرقی اتر پردیش کی کمان سونپی گئی۔[7]

Remove ads

ذاتی زندگی

18 فروری 1997ء کو 10 جن پتھ، گاندھی ہوم میں پرینکا کی شادی رابرٹ واڈرا سے ہوئی جو دہلی کے کامیاب تاجر ہیں۔ ان کی دو اولادیں ہیں؛ بیٹا ریحان اور بیٹی میرایہ۔ پرینکا گاندھی نے اب بدھ مت اختیار کر لیا ہے۔

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads