آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی
From Wikipedia, the free encyclopedia
آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی (انگریزی: ICC Player Rankings) بین الاقوامی کرکٹ کا درجہ بندی کا طریقہ یا نظام ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کھلاڑیوں کے حالیہ کارکردگیوں کے مطابق جاری کرتی ہے۔ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا موجودہ اسپانسر ایم آر ایف ٹایرز ہے جس کا چار سالہ معاہدہ 2020ء کو ختم ہوگا۔[1] درجہ بندی کا مقصد کھلاڑیوں کے حالیہ کارکردگی کا صحیح اندازہ لگانا تھا اور اس کے لیے ان کی اوسط کو دیکھا جاتا ہے۔ کیرئر کا اوسط کھلاڑی کے پورے کیرئر کے کھیل کی بنیاد پر ہوتی ہے اور اس میں حریف کی بہتری یا کمزوری سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ حالیہ درجہ بندی میچ کی حالت، حالیہ کارکردگی اور حریف کے کھیل کو دیکھ کر ایک متعین الگورتھم کے تحت نکالی جاتی ہے۔[2]
ابتدا میں یہ درجہ بندی محض ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تھی لیکن 1998ء میں ایک روزہ بین الاقوامی کے لیے بھی درجہ بندی کا آغاز کیا گیا۔ دونوں کی درجہ بندیوں میں 10 ٹیسٹ، 10 ایک روزہ اور 10 ٹوئنٹی20 بلے باز، گیند باز اور آل راؤنڈر کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو دیکھا جاتا ہے۔