فیلڈ مارشل انور سادات (عربی: محمد أنورالسادات) مصر کے ایک فوجی، سیاست دان اور 15 اکتوبر، 1970ء سے 6 اکتوبر، 1981ء کو اپنے قتل تک مصر کے تیسرے صدر تھے۔ وہ مصر اور مغرب میں جدید تاریخ کی با اثر ترین مصری اور مشرق وسطیٰ کی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

اجمالی معلومات انور سادات, (عربی میں: محمد أنور السادات) ...
انور سادات
(عربی میں: محمد أنور السادات)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb
 

مناصب
نائب صدر مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
19 دسمبر 1969  – 14 اکتوبر 1970 
صدر مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
28 ستمبر 1970  – 15 اکتوبر 1970 
صدر مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
28 ستمبر 1970  – 6 اکتوبر 1981 
جمال عبدالناصر  
حسنی مبارک  
صدر مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 اکتوبر 1970  – 2 ستمبر 1971 
وزیر اعظم مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
26 مارچ 1973  – 25 ستمبر 1974 
وزیر اعظم مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 مئی 1980  – 6 اکتوبر 1981 
 
حسنی مبارک  
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1918ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 اکتوبر 1981ء (63 سال)[1][8][2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات آتشی اسلحہ   ویکی ڈیٹا پر  (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاتل خالد اسلامبولی   ویکی ڈیٹا پر  (P157) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر  (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت مصر (1918–1922)
مملکت مصر (1922–1953)
جمہوریہ مصر (1953–1958)
متحدہ عرب جمہوریہ (1958–1971)
مصر (1971–1981)  ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (1977–1981)
عرب سوشلسٹ یونین (1962–1977)  ویکی ڈیٹا پر  (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جیہان سادات (1949–6 اکتوبر 1981)  ویکی ڈیٹا پر  (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد جمال سادات   ویکی ڈیٹا پر  (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی مصری ملٹری اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  فوجی افسر ،  ریاست کار ،  سفارت کار ،  عسکری قائد   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر  (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  عربی [9]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاست ،  سفارت کاری ،  فوج   ویکی ڈیٹا پر  (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک ناصریت ،  سرمایہ داری نظام   ویکی ڈیٹا پر  (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ مصری فوج   ویکی ڈیٹا پر  (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ سالار   ویکی ڈیٹا پر  (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں مصری انقلاب 1952ء ،  شمالی یمن خانہ جنگی ،  جنگ یوم کپور   ویکی ڈیٹا پر  (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نوبل امن انعام   (1978)[10][11]
 مبارک الکبیر اعزاز
 آرڈر آف دی نیل
 صدارتی تمغا آزادی  
 نشان جمہوریہ
 نشان عبد العزیز السعود  
کانگریشنل گولڈ میڈل   ویکی ڈیٹا پر  (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
Thumb
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر  (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر  (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں

ابتدائی زندگی

انور سادات 25 دسمبر 1918ء کو دریائے نیل کے ڈیلٹائی علاقے کے ایک قصبے میت ابو الکوم کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ 13 بہن بھائیوں میں سے ایک تھے۔ ان کے والد مصری جبکہ والدہ سوڈانی تھی۔ انور سادات نے 1938ء میں قاہرہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا اور سگنل کور میں بھرتی ہوئے۔ وہ فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شامل ہوئے اور انھیں سوڈان میں تعینات کیا گیا جہاں ان کی ملاقات جمال عبدالناصر سے ہوئی اور انھوں نے برطانیہ اور شاہ مخالف حركة الضباط الأحرار تشکیل دی جس کا مقصد مصر کو برطانوی قبضے سے آزاد کرانا تھا۔

سیاسی زندگی

Thumb
جمال عبدالناصر کے تابوت کی جانب دیکھتے ہوئے

دوسری جنگ عظیم کے دوران میں برطانوی افواج کو مصر سے نکال باہر کرنے کے لیے محوری طاقتوں سے مدد کی کوششوں کے الزامات پر برطانیہ نے انھیں قید میں ڈال دیا۔ انھوں نے 1952ء کی فوجی بغاوت میں حصہ لیا جس میں شاہ فاروق اول کو اقتدار سے ہٹادیا گیا۔ اس انقلاب کے موقع پر انھیں ریڈیو پر قبضہ کرنے اور انقلاب کا اعلان کرنے کا ہدف دیا گیا۔

مصری حکومت میں کئی عہدے سنبھالنے کے بعد 1964ء میں انھیں صدر جمال عبد الناصر کا نائب مقرر کیا گیا۔ انھوں نے اس عہدے پر 1966ء تک اور بعد ازاں 1969ء سے 1970ء تک کام کیا۔

1970ء میں دل کے دورے سے جمال عبدالناصر کی ہلاکت کے بعد انھوں نے صدارت سنبھالی۔

عہد صدارت

انور سادات نے 1971ء میں اسرائیل کے ساتھ مکمل امن کے لیے اقوام متحدہ کو امن تجاویز دیں لیکن امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان تجاویز کو قبول نہ کرنے پر یہ کوشش ناکام ہو گئی۔

1973ء میں سادات نے شام کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف جنگ یوم کپور چھیڑ دی جس میں اولین کامیابیاں بھی حاصل کیں اور 6 روزہ جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنے والے جزیرہ نما سینا کو آزاد کرالیا۔ لیکن جنرل ایریل شیرون کی زیر قیادت اسرائیلی فوج کے تین ڈویژن نہر سوئز پار کر کے مصری فوج کا گھیراؤ کر لیا۔ اس موقع پر مصر کے اتحادی سوویت یونین نے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

دورۂ اسرائیل

Thumb
معاہدۂ کیمپ ڈیوڈ پر دستخط 1978ء، انور سادات (بائیں) جمی کارٹر (درمیان) اور میناچم بیگن (دائیں)

19 نومبر 1977ء کو سادات عرب دنیا کے پہلے صدر قرار پائے جنھوں نے اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔ اس دورے میں انھوں نے وزیر اعظم اسرائیل میناچم بیگن سے ملاقات کی اور بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ انھیں اس دورے کی دعوت بیگن نے دی تھی۔ 1978ء میں کیمپ ڈیوڈ میں امن عماہدہ طے پایا جس پر سادات اور بیگن کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

اس امن معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل نے مرحلہ وار جزیرہ نما سینا خالی کر دیا اور 25 اپریل 1982ء کو پورا علاقہ مصر کے حوالے کر دیا۔

عرب اور مسلم دنیا میں مخالفت

انور سادات کے اس اقدام کی عرب اور مسلم دنیا میں شدید مخالفت کی گئی کیونکہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر آباد کرنے کی مسلمانوں کی تمام تر امیدیں اس وقت مصر سے وابستہ تھیں۔ اس اقدام سے مصر عرب دنیا میں تنہا رہ گیا۔

1979ء میں عرب لیگ نے مصر کی رکنیت معطل کردی اور اپنا دفتر قاہرہ سے تیونس منتقل کر دیا۔ اس پابندی کا خاتمہ 1989ء میں ہوا اور صدر دفتر ایک مرتبہ پھر قاہرہ منتقل ہوا۔

انور سادات کے دور حکومت کے آخری ایام میں ان پر اور ان کے اہل خانہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے۔

احتجاج

سادات کے عہد صدارت کے خاتمے کے قریب داخلی پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج کئی مشیروں نے استعفی دے دیا۔ وزیر دفاع احمد بداوی کی پراسرار موت اور 6 مارچ، 1981ء کو لیبیا کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے 13 فوجی افسران کی ہلاکت پر عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ اس حادثے کے بعد عوام کی جانب سے دو اہم سوالات اٹھائے گئے کہ حادثے کے باوجود ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کس طرح زندہ بچ گیا اور مصری فوج کے قانون کے باوجود کہ دو سے زائد جرنیلوں کسی ایک گاڑی یا ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کرسکتے، 14 جرنیل اس ہیلی کاپٹر میں کیوں سوار ہوئے؟

ستمبر 1981ء میں سادات نے دانشوروں اور تمام نظریاتی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اور کمیونسٹوں، اسلام پسندوں، جامعہ کے معلمین، صحافیوں اور طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کو قید خانوں میں ڈال دیا گیا۔ اس مہم کے دوران میں 1600 افراد زیر حراست ہوئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

قتل

Thumb
سادات کے قتل کے چند مناظر

اس آپریشن کے ایک ماہ بعد 6 اکتوبر کو قاہرہ میں "یوم فتح پریڈ" کے موقع پر انور سادات کو قتل کر دیا گیا۔ یہ قتل فوج میں شامل مصری اسلامی جہاد کے افراد نے کیا جو اسرائیل کے ساتھ سادات کے مذاکرات اور ستمبر کریک ڈاؤن کے مخالف تھے۔ اس حملے کے دوران میں 7 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

Thumb
سادات کا جنازہ

اس قاتلانہ حملے میں خالد اسلامبولی نامی ایک فوجی نے سادات کو قتل کیا جسے بعد ازاں اپریل 1982ء میں سزائے موت دے دی گئی۔ اس مقدمے میں 300 سے زائد اسلام پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں خالد اسلامبولی، ایمن الظواہری، عمر عبدالرحمن اور عبدالحامد کشک بھی شامل تھے۔ اس مقدمے کو عالمی سطح پر بھرپور کوریج ملی اور ایمن الظواہری کے انگریزی زبان پر عبور نے انھیں ملزمان کا ترجمان بنادیا۔ بعد ازاں 1984ء میں الظواہری کو رہا کر دیا گیا جہاں سے وہ افغانستان روانہ ہو گئے اور اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی بن گئے۔

انور سادات کی جگہ نائب صدر حسنی مبارک نئے صدر قرار پائے۔

خاندان

انور سادات نے دو شادیاں کیں جس نے ان کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا۔ ان کی خود نوشت "شناخت کی تلاش" 1977ء میں امریکا میں شائع ہوئی۔

کتب

انور سادات نے اپنی زندگی کے دوران مندرجہ ذیل کتب لکھیں :

  • انقلاب کی مکمل کہانی (1954ء)
  • انقلاب کے نامعلوم صفحات (1955ء)
  • نیل کنارے بغاوت (1957ء): آرمی افسران کی بغاوت کے بارے میں
  • بیٹا، یہ تمھارے چچا ہیں جمال۔ انور سادات کی سوانح عمری (1958ء): ناصر کے بارے میں
  • شناخت کی تلاش: ایک سوانح عمری (1978ء): ان کی زندگی اور ملک کی کہانی 1918ء کے بعد سے

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.