From Wikipedia, the free encyclopedia
ایمیزون برساتی جنگل (Amazon rainforest) (پرتگیزی: Floresta Amazônica یا Amazônia; (ہسپانوی: Selva Amazónica) ، Amazonía یا عام طور پر Amazonia; (فرانسیسی: Forêt amazonienne); (ڈچ: Amazoneregenwoud)) جسے طور پر انگریزی میں ایمیزون جنگل (Amazon Jungle) یا ایمیزونیا (Amazonia) بھی کہا جاتا ہے جنوبی امریکا میں ایمیزون طاس پر محیط برساتی جنگل ہے۔ ایمیزون برساتی جنگل دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے جو دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے گرد پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ 2510000 مربع میل، یعنی تقریباً پورے آسٹریلیا کے برابر، ہے۔ جنگلات کی کٹائی اور جنگلی آگ کی وجہ سے جنگل کا رقبہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کی تمام زندہ انواع حیات کا نصف اس جنگلات میں پایا جاتا ہے۔
یہ جنگل 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جن میں برازیل (برساتی جنگل کا 60 فیصد اس ملک میں واقع ہے)، کولمبیا، پیرو، وینیزویلا، ایکویڈر، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔ چار ممالک میں ایمیزوناس نامی ریاستیں یا علاقے واقع ہیں۔ اس علاقے کو ایمیزونیا بھی کہا جاتا ہے۔
یہ علاقہ حشرات الارض کی 2.5 ملین اقسام، لاکھوں نباتات اور پرندوں اور ممالیہ کی دو ہزار انواع کا گھر ہے۔ تحقیق کے مطابق اب تک 40 ہزار پودوں، 3 ہزار مچھلیوں، 1294 پرندوں، 427 ممالیہ، 427 جل تھلی (amphibians) اور 378 رینگے والے جانوروں (reptiles) کی اقسام پائی جاچکی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صرف برازیل میں 96660 سے 128843 غیر فقاری (invertebrate) جانوروں کی اقسام پائی جاتی ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.