این ہیدوانا
سمیری شاعرہ اور کاہنہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
این ہیدوانا (سومری زبان: 𒂗𒃶𒌌𒀭𒈾،[2] جس کی نقل حرفی این ہیدواننا اور این-ہیدو-انا بھی ہے، [3] تیئیسویں صدی ق م میں وہ زندہ تھی)[4] دنیا کی پہلی شاعرہ مانی جاتی ہے، جس کے شاعرہ ہونے کا ثبوت موجود ہے۔ وہ دیوی اننا اور چاند دیوی نانا (سین) کی سردار کاہنہ تھی۔ جو سمیری شہری ریاست اُر میں رہتی تھی۔[5]
این ہیدوانا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23ویں صدی ق م سلطنت اکد |
تاریخ وفات | 23ویں صدی ق م |
رہائش | اُر |
شہریت | سلطنت اکد |
والد | ساراگون اول |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعرہ ، مصنفہ [1]، قس |
پیشہ ورانہ زبان | سومری ، اکدی |
شعبۂ عمل | شاعری |
درستی - ترمیم |
این ہیدوانا نے سمیری ادب میں اضافہ کیا، حتمی طور پر اس سے منسوب نظیمں اکثر اننا دیوی کی توصیف میں ہیں، لیکن ان میں سیاسی، اخلاقی اور معاشی مضامین کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ کچھ نظمیں بغیر ثبوت کے بھی اس سے منسوب ہیں۔[6] اس کا نام دنیا کے پہلے مصنف کے طور پر لیا جاتا ہے۔[7]
وہ پہلی خاتون تھی جس کو لقب این دیا گیا، جو اکثر انتہائی سیاسی اہمیت کی حامل بادشاہوں کی بیٹیوں کے لیے استعمال کیا گیا۔[8] اسے یہ لقب اپنے والد سارگون اول کی پرزور حمایت کے لیے دیا گیا تھا۔ اس کی ماں ممکنہ طور پر تاشلوتوم تھی۔[9][10] جس کا آثار قدیمہ سے صرف ایک ہی حوالہ ملتا ہے۔[11] اس کو سردار کاہنہ بنانے کا مقصد اس کے باپ کی مملکت کے جنوب میں، جہاں ار شہر واقع تھا، اسے سیاسی حمایت سے محفوظ کرنا تھا۔[12]