تاتارستان
روسی وفاق کی ایک اکائی / From Wikipedia, the free encyclopedia
تاتارستان روسی وفاق کی ایک اکائی ہے جو ایشیا اور یورپ کے مابین کوہ اورال کی مغربی ڈھلوان پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً 70 ہزار مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریباً چالیس لاکھ ہے۔ تاتارستان کا دار الحکومت مشہور تاریخی شہر قازان ہے۔
جمہوریہ | |
Республика Татарстан | |
دیگر نقل نگاری | |
• تاتاری | Татарстан Республикасы |
ترانہ: | |
متناسقات: 55°33′N 50°56′E | |
ملک | روس |
وفاقی ضلع | وولگا[1] |
اقتصادی علاقہ | وولگا[2] |
پایہ تخت | قازان |
حکومت | |
• مجلس | ریاستی کونسل |
• صدر | رستم منیخانوف |
رقبہ[3] | |
• کل | 68,000 کلومیٹر2 (26,000 میل مربع) |
رقبہ درجہ | 44واں |
آبادی (2010ء کی مردم شماری) | |
• کل | 3,786,488 |
• تخمینہ (2018)حوالہ | property (<span style="color:خطاء تعبیری: غیر تسلیم شدہ لفظ "property"۔خطاء تعبیری: غیر تسلیم شدہ لفظ "property"۔%) |
• درجہ | 8واں |
• کثافت | 56/کلومیٹر2 (140/میل مربع) |
• شہری | 75.4% |
• دیہی | 24.6% |
منطقۂ وقت | property[4] (UTC+property) |
آیزو 3166 رمز | RU-TA |
License plates | 16, 116, 716 |
سرکاری زبانیں | روسی;[5] تاتاری |
ویب سائٹ | http://tatarstan.ru/eng/ |
تاتارستان دو لفظ سے مل کر بنا ہے، تاتار (ایک قوم ہے) اور ستان (فارسی لفظ اور لاحقہ ہے، جس کے معنی زمین کے ہیں)۔
تاتارستان میں انسانی آبادی کے ابتدائی نقوش آٹھویں صدی قبل مسیح میں ملتے ہیں، جو بلغاریوں کی حکومت کے قیام کے بعد شروع ہوئی۔ پھر تیرہویں صدی میں وہاں منگول قابض ہو گئے۔ تاتارستان میں اسلامی تاریخ کی ابتدا سنہ 922 عیسوی سے پہلے کی ہے، جب وہاں مشہور عالم اور سیاح احمد بن فضلان اپنے مشہور دینی اور سیاسی سفر کے دوران میں روس پہنچے۔ ان کے ساتھ تقریباً پانچ ہزار افراد تھے، جنہیں عباسی خلیفہ مقتدر باللہ نے بلغار کی اسلامی مملکت قائم کرنے سے قبل شاہ جعفر بن عبد اللہ کی دعوت پر بھیجا تھا۔