From Wikipedia, the free encyclopedia
جیمز میڈیسن (انگریزی: James Madison) امریکی سیاست دان اور امریکا کے چوتھے صدر تھے جو منصب صدارت پر 1809ء تا 1817ء تک فائز رہے۔ انھیں ریاست ہائے متحدہ کا بانی اور امریکی آئین کا باپ تصور کیا جاتا ہے جو اس دستاویز کے اہم ترین مصنف تھے۔ وہ متحدہ امریکی کانگریس کے پہلے سربراہ تھے جن کی زیر صدارت کئی بنیادی قوانین بنائے گئے اور امریکی آئین میں پہلی دس ترامیم کر کے بنیادی انسانی حقوق وضع کیے گئے جن کی وجہ سے انھیں بنیادی حقوق کے بل کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔
جیمز میڈیسن | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: James Madison)[1] | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر خارجہ ریاستہائے متحدہ امریکا (5 ) | |||||||
برسر عہدہ 2 مئی 1801 – 3 مارچ 1809 | |||||||
منتخب صدر ریاست ہائے متحدہ (4 ) | |||||||
برسر عہدہ دسمبر 1808 – 4 مارچ 1809 | |||||||
| |||||||
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 4 مارچ 1809 – 4 مارچ 1817 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: James Madison, Jr.) | ||||||
پیدائش | 16 مارچ 1751ء [2][3][4][5][6] | ||||||
وفات | 28 جون 1836ء (85 سال)[7][2][8][9][3][4][5] مونٹپیلیئر | ||||||
وجہ وفات | عَجزِ قلب | ||||||
مدفن | مونٹپیلیئر | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا | ||||||
آنکھوں کا رنگ | نیلا | ||||||
قد | |||||||
مذہب | الٰہیت [10] | ||||||
جماعت | ڈیموکریٹک ریپبلکن پارٹی | ||||||
رکن | امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون | ||||||
عارضہ | مرگی [11] | ||||||
زوجہ | ڈولی ٹوڈ میڈیسن (15 ستمبر 1794–28 جون 1836)[12][13] | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پرنسٹن (1769–1771) | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، مصنف [14]، سفارت کار ، فلسفی ، وکیل ، ریاست کار | ||||||
مادری زبان | انگریزی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][15]، لاطینی زبان ، فرانسیسی ، عبرانی ، یونانی زبان | ||||||
اعزازات | |||||||
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
بطور سیاست دان اور دانشور میڈیس اس بات پر اعتقاد رکھتے تھے کہ نئی جمہوریہ کے لیے سب سے اہم ضرورت چیک اینڈ بیلنس ہے تا کہ ارتکاز طاقت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال سے روکا جا سکے۔ وہ سمجھتے تھے کہ نئی قوم کو بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف جنگ کرنی چاہیے اور وہ ریاست کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے نظام وضع کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.