From Wikipedia, the free encyclopedia
جیمز گارفیلڈ (انگریزی: James Garfield) (پیدائش: 19 نومبر 1831ء – انتقال: 19 ستمبر 1881ء) ریاستہائے متحدہ امریکا کے 20 ویں صدر تھے۔ وہ امریکا کے دوسرے صدر تھے جو دوران صدارت قتل کر دیے گئے (ابراہم لنکن پہلے صدر تھے)۔ وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے کم عرصہ تک عہدۂ صدارت پر رہنے والے صدور میں دوسرے درجے پر ہیں، ولیم ہنری ہیریسن سب سے کم عرصہ تک امریکی صدر رہے۔ گارفیلڈ مارچ سے ستمبر 1881ء تک عہدۂ صدارت پر موجود رہے یعنی صرف چھ ماہ اور پندرہ دن۔ گارفیلڈ امریکا کی تاریخ کے واحد شخص ہیں جنہیں امریکی ایوان نمائندگان نے براہ راست صدر منتخب کیا جبکہ وہ واحد شخص ہیں جو بیک وقت کانگریس کے رکن، سینٹر اور صدر رہے۔ گارفیلڈ امریکا کے پہلے صدر تھے جو دونوں ہاتھوں سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے بلکہ وہ بیک وقت ایک ہاتھ سے لاطینی اور دوسرے ہاتھ سے قدیم یونانی تحریر کرنے کی حیران کن صلاحیت کے بھی حامل تھے۔
جیمز گارفیلڈ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: James Abram Garfield) | |||||||
مناصب | |||||||
نمایندہ ریاست ہائے متحدہ | |||||||
برسر عہدہ 4 مارچ 1863 – 8 نومبر 1880 | |||||||
منتخب صدر ریاست ہائے متحدہ (17 ) | |||||||
برسر عہدہ 2 نومبر 1880 – 4 مارچ 1881 | |||||||
| |||||||
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (20 ) | |||||||
برسر عہدہ 4 مارچ 1881 – 19 ستمبر 1881 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: James Abram Garfield) | ||||||
پیدائش | 19 نومبر 1831ء [1][2][3][4][5][6][7] | ||||||
وفات | 19 ستمبر 1881ء (50 سال)[1][2][3][4][5][6][7] | ||||||
وجہ وفات | شوٹ ، جسم کا سڑنا ، دورۂ قلب ، نمونیا | ||||||
مدفن | لیک ویو قبرستان ، جیمز اے گارفیلڈ میموریل | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا | ||||||
قد | |||||||
استعمال ہاتھ | دونوں ہاتھوں سے یکساں [8] | ||||||
جماعت | ریپبلکن پارٹی | ||||||
زوجہ | لوکریشیا گارفیلڈ (11 نومبر 1858–19 ستمبر 1881)[9] | ||||||
اولاد | ایلیزا گارفیلڈ ، ہیری آگسٹس گارفیلڈ ، جیمز روڈولف گارفیلڈ ، ابرام گارفیلڈ ، میری گارفیلڈ [10]، ارون میک ڈویل گارفیلڈ [10]، ایڈورڈ گارفیلڈ [10] | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ہائرم کالج (1851–1854) ولیمز کالج | ||||||
پیشہ | سیاست دان [11]، فوجی افسر ، وکیل ، ریاست کار ، مصنف [12] | ||||||
مادری زبان | انگریزی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2]، لاطینی زبان ، یونانی زبان | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
شاخ | یونین آرمی ، امریکی فوج ، انفنٹری | ||||||
عہدہ | میجر جنرل | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | امریکی خانہ جنگی | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.