حکومت چین
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
عوامی جمہوریہ چین کی مرکزی حکومت (انگریزی: The central government of the People's Republic of China) (چینی: 中華人民共和國政府) کئی ریاستی اداروں میں منقسم ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
عوامی جمہوریہ چین کا نشان | |
تشکیل | 1 اکتوبر 1949 |
---|---|
مقننہ | قومی عوامی کانگریس (چین) |
ویب سائٹ | English.gov.cn |
کمیونسٹ جماعت | |
جماعت | چینی کمیونسٹ پارٹی |
چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری | شی جن پنگ[1] |
حکومت | |
ایگزیکٹو | عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل (لی کاچیانگ حکومت) |
صدر عوامی جمہوریہ چین | شی جن پنگ |
وزیر اعظم چین | لی کی چیانگ |
کانگریس چیئرمین | لی ژانشو |
مسلح افواج | |
فوج | پیپلز لبریشن آرمی عوامی مسلح پولیس |
فوجی چیئرمین | شی جن پنگ |
عوامی جمہوریہ چین کی حکومت Government of the People's Republic of China | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 中華人民共和國政府 | ||||||
سادہ چینی | 中华人民共和国政府 | ||||||
|
عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل (آئین چین)، وزیر اعظم چین سربراہ حکومت ہیں۔
پیپلز لبریشن آرمی اور عوامی مسلح پولیس بواستہ مرکزی فوجی کمیشن جس کے چیئرمین کمانڈر ان چیف ہیں۔
قومی نگرانی کمیشن
عوامی عدالت عظمی
سپریم عوامی مختار کار
چینی کمیونسٹ پارٹی کی قانونی طاقت کی ضمانت آئین عوامی جمہوریہ چین میں دی گئی ہے اور اس کی اہمیت عوامی جمہوریہ چین میں بطور سپریم سیاسی اتھارٹی کا احساس ریاست پر جامع کنٹرول، فوج اور میڈیا سے ہوتا ہے۔ [2]
ایک ممتاز حکومتی ترجمان کے مطابق:
ہم کبھی مغربی ممالک کے نظام کی نقل نہیں کریں گے نہ گردش میں ایک سے زیادہ جماعتوں کے عہدے دار دفتر کا نظام متعارف کرائیں گے؛ اگرچہ چین کے ریاستی اداروں کی مختلف ذمہ داریاں ہیں، وہ سب پارٹی کے اصولوں اور پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں۔ [3]
ریاستی اقتدار کے بنیادی اعضا میں قومی عوامی کانگریس، صدر عوامی جمہوریہ چین اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل شامل ہیں۔ ریاستی کونسل میں وزیر اعظم چین، نائب پریمیئرز کی ایک متغیر تعداد (اب چار)، پانچ ریاستی کونسلرز اور 29 وزرا اور ریاستی کونسل کے سربراہان شامل ہیں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی ایک کمیٹی جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی اعلی قیادت پر مشتمل ہوتی ہے۔ تاریخی طور پر یہ پانچ سے نو اراکین پر مشتمل رہی ہے اور اس وقت یہ سات رکنی ہے۔ یہ سرکاری طور پر پالیسی مباحثوں اور اہم امور پر فیصلے کرنے کے لیے ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری کا اس کا رکن ہونا لازمی ہے۔ [4]
طاقت بالا ترین رہنما پر مرکوز ہے موجودہ دور میں یہ شی جن پنگ ہیں جو چار اہم اور ریاستی دفاتر کے سربراہ ہیں۔ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن اور صدر عوامی جمہوریہ چین ہیں۔ [5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.