دارا اول
ہخامنشی سلطنت کا تیسرا حکمران شہنشاہ جس 522 قبل مسیح سے 486 قبل مسیح تک حکومت کی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
داراب کا مخفف۔ یونانی تلفظ، داریوش۔ ایران کا عظیم شہنشاہ اور فاتح۔ گستاسپ کا بیٹا اور ہنجامنشی خاندان سے تھا۔ کمبوجیا کی وفات اور غاصب گومتا کے قتل کے بعد مدائن کے تخت پر بیٹھا۔ تین سال تک اندرونی بغاوتوں کو فرو کرنے کے بعد مدائن کے تخت پر بیٹھا۔ تین سال تک اندرونی بغاوتوں کو فرو کرنے میں مصروف رہا۔ پھر سلطنت کے نظم و نسق کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوا۔ سلطنت کو 28 صوبوں میں تقسیم کیا۔ اس میں گندھارا، مکران، بلوچستان، عرب اور مصر قابل ذکر ہیں۔ ہر صوبے میں ایک کی بجائے تین حاکم ’’گورنر، جنرل اور وزیر ‘‘ مقرر کیے۔
دارا اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ پیدائش | سنہ 550 ق مء [1] | ||||||
تاریخ وفات | سنہ 486 ق مء [1] | ||||||
مدفن | مقبرہ دارا اول ، نقش رستم | ||||||
شہریت | ہخامنشی سلطنت | ||||||
اولاد | خشیارشا اول [2] | ||||||
خاندان | ہخامنشی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
شاہ شاہان | |||||||
برسر عہدہ 29 ستمبر 522 ق.م – 1 اکتوبر 486 ق.م | |||||||
| |||||||
فرعون مصر | |||||||
برسر عہدہ 29 ستمبر 522 ق.م – 1 اکتوبر 486 ق.م | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | ریاست کار ، عسکری قائد ، شاہی حکمران | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | قدیم فارسی | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | کمانڈر ان چیف | ||||||
درستی - ترمیم |
دار خورس کا داماد اور اس کا تعلق ہخامنشی خاندان کی دوسری شاخ سے تھا۔ اس لیے وہ تخت کا جائز حقدار نہیں تھا۔ دوسرا اس نے ایک ایسے شخص کو قتل کر کے تخت حاصل کیا تھا جس کو لوگ بردیاBrdya سمجھتے تھے۔ یہی وجہ ہے اس کے تخت نشین ہوتے ہی ملک میں بغاوت کی آگ بھرک اٹھی۔ ہیروڈوٹس نے اس خاندان کا جو شجرہ دیا ہے اس کو دارا نے کتبہ ’بے ستون Behistum‘ میں کندہ کروایا ہے وہ یہ ہیں ”میری نسل کے آٹھ بادشاہوں نے مجھ سے پہلے حکومت کی ہے میں نواں ہوں۔[3]