From Wikipedia, the free encyclopedia
ایک اطالوی مصور جس نے کئی ایک شاہکار بنائے جو فن کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے. رافیل اطالوی نشاتِ ثانیہ کا عظیم مصور تھا۔ باپ بھی اپنے عہد کا معروف مصور تھا۔ سترہ برس کی عمر میں مصور پریو گنو کی شاگردی قبول کی اور رنگوں کی پاکیزگی اور پس منظر کو زیادہ نمایاں کرنے کی خصوصیت اسی سے حاصل کی۔ 1504ء میں رافیل شہر فلورنس چلا گیا جہاں اس نے نمایاں ترقی کی۔ لیونارڈو ڈا ونچی اور مائکل اینجلو سے بھی سبق لیے 1508ء میں روم گیا جہاں اس کی بڑی قدر ہوئی۔ اس کے شاہکار قیام ِ روم کے دروان ہی میں وجود میں آئے۔ پوپ نے اسے گرجا کی تزئین و آرائش کے کام پر مامور کیا جس میں وہ مسلسل چار برس لگا رہا۔ گرجا کی دیواروں پر جو رنگین تصویریں اس نے تخلیق کیں وہ کلاسیکی بن گئیں۔ نئے پوپ لیو دہم نے اسے 1514ء میں اسے سینٹ پیٹر چرچ کا مصور اور معمار اعلیٰ مقرر کیا۔ وہ اپنے آخری شاہکار Transfiguration کی تخلیق میں مصروف تھا کہ وفات پائی۔ یہ تصویر اس کے جنازے کے ساتھ سٹوڈیو سے قبر تک لے جائی گئی۔
رافیل | |
---|---|
(اطالوی میں: Raffaello Sanzio) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اطالوی میں: Raffaello Sanzio) |
پیدائش | 6 اپریل 1483ء [1][2][3] اوربینو [1][3][4] |
وفات | 6 اپریل 1520ء (37 سال)[5][1][2][6][4] روم [1][3][6][4] |
وجہ وفات | عَجزِ قلب |
مدفن | پینتھیون [7] |
شہریت | مقدس رومی سلطنت اطالیہ [8][9] |
نسل | اطالوی لوگ [6] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور [5][10][11][3][4]، مجسمہ ساز [11][3][4]، معمار [5][11][3][4]، نمونہ ساز [11]، درباری مصور [4]، بصری فنکار [12] |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [13][14] |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.