رتھ ایلیس
From Wikipedia, the free encyclopedia
رُتھ ایلیس (9 اکتوبر 1926ء – 13 جولائی 1955ء) ایک برطانوی ماڈل اور نائٹ کلب کی ملازمہ تھی۔ وہ مملکت متحدہ میں پھانسی کی سزا پانے والی آخری عورت تھی۔ یہ سزا اسے عدالت کی جانب سے اپنے عاشق ڈیوڈ بلیکلے کے قتل کی پاداش میں سنائی گئی تھی۔[3]
رتھ ایلیس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 اکتوبر 1926ء [1][2] رہائل |
وفات | 13 جولائی 1955ء (29 سال)[1][2] لندن |
وجہ وفات | پھانسی |
مدفن | سینٹ میری چرچ، ایمرشیم |
طرز وفات | سزائے موت |
شہریت | مملکت متحدہ متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اپنے بچپن میں رُتھ اپنے خاندان کے ساتھ رہائل (Rhyl) سے بیزینگسٹوک، ہیمپشائر منتقل ہوئی۔ اس کے بعد اپنی نوجوانی میں رتھ لندن کے راتوں کے کلب کی میزبان بن گئی، جس سے ایک انتشار پسندانہ زندگی موجود میں آئی جہاں اس کے تعلقات کئی مردوں کے ساتھ قائم ہوئے۔ انھی میں سے ایک ڈیوڈ بلیکلے بھی تھا جو ریس مقابلوں کا ڈرائیور تھا اور اس کی سگائی کسی اور خاتون سے ہو چکی تھی۔[3]
10 اپریل 1955ء کو ایسٹر اتوار کے موقع پر رتھ نے بلیکلے کو میگڈالا پب کے باہر گولیاں چلاتی ہوئی موت دے دیتی ہے۔ یہ پب ہیمپسٹیڈ میں واقع ہے۔ اس کے فوری بعد اسے ایک ایسے پولیس اہل کار نے گرفتار کیا جو بر سر خدمت نہیں تھا۔ جون 1955ء میں مقدمے کے دوران رتھ کو خاطی پایا گیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی۔ 13 جولائی کو اسے ایچ ایم پریزن ہولووے میں پھانسی کی سزا دے دی گئی۔[4]