سیمون دی بووار کی کتاب From Wikipedia, the free encyclopedia
عورت یا سیکنڈ سیکس ((فرانسیسی: Le Deuxième Sexe) انگریزی: The Second Sex) جو اپنے انگریزی نام سیکنڈ سیکس سے مشہور ہے، 1949ء میں شائع ہونے والی مشہور فرانسیسی وجودی سیمون دی بووار کی نسائیت سے متعلق کتاب ہے، جس میں مصنف نے پوری تاریخ میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بحث کی ہے۔سیمون دی بووار نے 1946ء سے 1949ء کے درمیان میں تقریباً 14 ماہ میں تحقیق کی اور کتاب لکھی۔[2] اس نے اسے دو جلدوں میں، حقائق اور خرافات اور رواں تجربہ میں شائع کیا (Les faits et les mythes and L'expérience vécue فرانسیسی میں)۔کچھ ابواب پہلے لیس ٹیمپس ماڈرنز میں شائع ہوئے۔[3][4] سیمون دی بووار کی یہ مشہور کتاب، دی سیکنڈ سیکس اکثر نسائیت کے فلسفے کا ایک بڑا کام اور نسائیت کی دوسری لہر کا نقطۂ آغاز سمجھا جاتا ہے۔[5]
عورت (کتاب، سیمون دی بووار) | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Le Deuxième Sexe)[1]،(جرمنی میں: Das andere Geschlecht)[1]،(کاتالان میں: El segon sexe)،(انگریزی میں: The Second Sex)[1]،(اسپرانتو میں: La dua sekso)،(ہسپانوی میں: El segundo sexo)،(اطالوی میں: Il secondo sesso)،(اطالوی میں: De tweede sekse)،(پرتگالی میں: O segundo sexo) | |
مصنف | سیمون دی بووار [1] |
اصل زبان | فرانسیسی [1] |
موضوع | نسائیت |
ادبی صنف | مضمون |
تاریخ اشاعت | 1949 |
صفحات | |
درستی - ترمیم |
سیمون دی بووار سوال اٹھاتی ہے کہ عورت کیا ہے؟، [6] اس کا موقف ہے کہ انسان کو پہلے سے طے شدہ (یعنی انسان سے مراد مرد) سمجھا جاتا ہے، جب کہ عورت کو "دوسری" (یعنی انسان کی مونث) سمجھا جاتا ہے: "اس طرح انسانیت (سے مراد صرف) مرد ہے اور مرد، عورت کی خود سے نسبت ظاہر کرتا ہے۔" سیمون دی بووار نے مختلف مخلوقات (مچھلی، کیڑے مکوڑے، ممالیہ) نطفہ سے انڈا کے تعلق کو بیان کرتے ہوغے انسان تک جاتی ہے۔ وہ نسل کے لحاظ سے عورتوں کی ذات کے تئیں مطابقت بیان کرتی ہے، مرد اور خواتین کی فزیالوجی کا موازنہ کرتی ہے، اس نتیجے پر کہ اقدار فعلیات پر مبنی نہیں ہو سکتے ہیں اور حیاتیات کے حقائق کو وجودیاتی، معاشی، معاشرتی اور فعلیاتی تناظر کی روشنی میں دیکھنا چاہیے۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.