فارس
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ ایران کے جنوب میں ایک ریاست کا نام ہے جو ایرانی نام کی ایک قوم سے منسوب ہے یہ ایران کا ساتوں صوبہ ہے اس میں کئی دریا بہتے ہیں کئی جھیلیں اورنمکزار واقع ہیں یہ سات شہروں پر مشتمل ہے جو شیراز(یہ مرکزی شہر ہے)، بوشہر،لار،فسا،کازرون ،جہرم،آبادہ اورفیروز آباد ہیں۔ اس کے دریاؤں میں پلوار دریا، کام فیروز دریااور کر دریا مشہور ہیں۔ تاریخی آثار میں تخت جمشید ،پازارگاد،نقش رستم،کعبہ زردشت،کاخ سروستان،غار شاپور،بند امیر، بازار وکیل،ارک وکیل اور مسجد وکیل کافی معروف ہیں۔[1]
- فارسی سلطنت: زمانہ قدیم اور قرون وسطی سرزمین ایران پر قائم ہونے والی سلطنتوں کو مجموعی طور پر فارسی سلطنتیں کہا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی سلطنت حخمانیشی سلطنت تھی۔
- فارس سطح مرتفع ایران کو بھی کہا جاتا ہے جو ایران میں ایران بزرگ کہلاتی ہے۔
- صوبہ فارس: ایران کا ایک صوبہ
- فارس 1935ء تک فارس ایران کا سرکاری نام تھا(اسے پارس بھی کہا جاتا ہے)