فن تعمیر کی اقسام / From Wikipedia, the free encyclopedia
معماری اور اس کا انگریزی متبادل architecture، دونوں ہی ایسے الفاظ ہیں جو خاصے وسیع مفہوم میں استعمال کیے جاتے ہیں؛ یعنی ان الفاظ سے مراد عمارت سازی کے عمل یا انضباط (discipline) کی بھی لی جاتی ہے، عمارت کی ساخت کی بھی لی جاتی ہے، تعمیرِ عمارت کے پیشے کی بھی لی جاتی ہے اور کسی عمارت کو تعمیر کرنے والے (معمار) کے فن کی بھی لی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا مفاہیمِ لفظِ معماری (جو مدنی ہندسیات سے قریب قریب آجاتے ہیں) کے علاوہ بھی اس لفظ کا استعمال کسی شے کی تصوراتی تشکیل و ساخت پر بھی کیا جا سکتا ہے جیسے؛ ریاضیاتی معماری سے مراد علمریاضیات کے ڈھانچے یا نظام کی لی جاتی ہے، اسی طرح روح کی معماری کرنا سے مذہبیادب میں مراد نفس کے تزکیے کی لی جاتی ہے جبکہ قوم کی معماری سے مراد معاشرے کی اصلاح و ترقی کی لی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی جسمانی ساخت پر اس لفظ کا استعمال انسان کی بنائی ہوئی عمارات تک محدود نہیں بلکہ کسی قدرتی یا جغرافیائی وجود کی تعریف یا اسے بیان کرتے وقت قدرت کی معماری کا لفظ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔