قِبطی مسیحی کی کلیسیا کی بنیادی جڑیں مصر میں مقیم ہیں، لیکن دنیا بھر میں قبطی مسیحی پائے جاتے ہیں۔ روایت کے مطابق، انجیل کے مُبلغ، مرقس نے پہلی صدی عیسوی میں اس کی بنیاد رکھی۔ اس وقت تقریباً 10 فی صد مصری قبطی مسیحی ہیں۔ کچھ مسیحی اندازوں کے مطابق یہ تخمینہ تقریباً 23 فی صد ہے۔ سوڈان میں بھی تقریباً 1 فی صد سوڈانی قبطی مسیحی ہیں۔ مصر اور سوڈان کے علاوہ ان کی ایک بڑی تعداد ریاست ہائے متحدہ امریکا، کینڈا اور انگلستان میں پائی جاتی ہے۔ ایک مذہبی اقلیت کے طور پر، قبطی اکثر جدید مصر میں امتیازی سلوک سے مشروط ہیں اور اسلامی عسکریت پسند و انتہا پسند گروہوں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

اجمالی معلومات کل آبادی, گنجان آبادی والے علاقے ...
قبطی مسیحی
ⲚⲓⲢⲉⲙ̀ⲛⲭⲏⲙⲓ ̀ⲛ̀Ⲭⲣⲏⲥⲧⲓ̀ⲁⲛⲟⲥ
Thumb
قبطی راہب
کل آبادی
اندازہ ہے کہ 10 تا 20 ملین[1] (مختلف تخمینہ میں تعداد محتلف ہو سکتی ہے)
گنجان آبادی والے علاقے
 مصراندازہ 9 سے 15 ملین[3]
(دیکھیں مصر میں مذہب)
 سوڈانca. 500,000[4]
 لیبیاca. 60,000[5]
 ریاستہائے متحدہca. 200,000 تا 1 ملین[6][7][8][9][10]
 کینیڈاca. 200,000[1][11]
 آسٹریلیاca. 75,000 (2003)[12][13]
 اطالیہca. 30,000[14]
زبانیں
صرف مصر میں بولی جانے والی زبانیں: عربی (مصری عربی)
عبادتی: قبطی (ناپید ہونے کے قریب ہے مگر باقی رکھنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے)
تارکین وطن: انگریزی اور کئی دیگر
مذہب
بنیادی طور پر: قبطی قدامت پسند مسیحیت۔
اس کے علاوہ قبطی کیتھولک، پروٹسٹنٹ
بند کریں

یہ مصر کی کل آبادی کی تقریباً دس سے پندرہ فی صدی ہیں۔[15][16] ساتویں صدی عیسوی میں عمر بن خطاب کے زمانہ خلافت میں مصر پر مسلمانوں کا قبضہ ہوا تھا اور اس وقت آبادی کا بڑا حصہ مسلمان ہو گیا۔ کچھ لوگ مسیحیت پر قائم رہے۔ قبطی انھی کی نسل سے ہیں۔ نسلی طور پر مصر کے مسیحیوں اور مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔[17] اسلام سے پہلے ان کی زبان قبطی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ اب یہ لوگ بھی عربی بولتے اور اس میں لکھتے پڑھتے ہیں۔ یہ زیادہ تر قبطی کلیسیا کے پیرو ہیں۔[18]

عربوں کے مصر پر قبضہ سے پہلے پانچویں اور چھٹی صدی میں قبطی فنون لطیفہ نے کافی ترقی کی تھی۔ چونکہ مصر کے شمالی حصہ پر ایک زمانہ میں یونانیوں کا قبضہ تھا اور پھر یہ رومی تسلط میں آگیا اس لیے اس پر یونانی اور رومی آرٹ کا کافی اثر تھا۔ اب بھی قاہرہ، سقارہ، سوہاج وغیرہ میں قدیم گرجا گھروں کی عمارتیں باقی رہ گئی ہیں اور ان میں قدیم زمانہ کی مصوری کے نمونے اور سنگ مرمر، دھات وغیرہ کی بنی چیزیں موجود ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.