From Wikipedia, the free encyclopedia
لیری سینگر (انگریزی: Larry Sanger) (ولادت 16 جولائی 1968ء)[1][2] امریکی انٹرنیٹ پراجیکٹ ڈولپر ہیں اور ویکیپیڈیا کے مشترک بانی ہیں۔ وہ سٹی زینڈیم کے بھی بانی ہیں۔[3][4] ان کا بچپن اینکرایج، الاسکا میں گذرا۔[5] زندگی کے ابتدائی ایام سے ہی ان کو فلسفہ میں دلچسپی تھی۔[6] انھوں نے ریڈ کالج سے 1991ء میں فلسفہ میں بی اے کیا اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے 2000ء میں فلسفہ میں ہی ڈکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[7] ان کا زیادہ تر فلسفیانہ کام علم (جانکاری، نالج) کی تھیوری علمیات پر مشتمل ہے۔[8]
لیری سینگر | |
---|---|
(انگریزی میں: Larry Sanger) | |
Sanger in جولائی 2006 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Lawrence Mark Sanger) |
پیدائش | بلویو، واشنگٹن، U.S. | جولائی 16, 1968
رہائش | کولمبس، اوہائیو، U.S. |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
تعليم | Reed College (BA) اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی (MA، علامۂِ فلسفہ) |
مادر علمی | اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | Internet project developer |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
ملازمت | نیو پیڈیا ، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی |
وجہ شہرت | Co-founding Wikipedia |
کارہائے نمایاں | ویکیپیڈیا |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | LarrySanger.org |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
انھوں نے متعدد د آن لائن ائرۃ المعارف پر کام کیا ہے۔[9] وہ نیو پیڈیا کے سابق ایڈیٹر ین چیف ہیں،[10] نیوپیڈیا کی جانشین ویکیپیڈیا کے چیف آرگنائزر (2001-02ء) رہے ہیں اور سٹی زینڈیم کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف رہ چکے ہیں۔[11]نیوپیڈیا میں اپنے عہدہ پر رہتے ہوئے انھوں نے مضمون کی ترقی (article development.) کے لیے کمر کس لی۔[12] انھوں نے ایک ویکی کے نفاذ کا منصوبہ بنایا جہاں سے ان کے لیے ویکیپیڈیا کی راہ ہموار ہوئی۔[13] ابتدا میں ویکیپیڈیا نیوپیڈیا کا تتمہ مانا جاتا تھا۔و131 وہ ویکیپیڈیا کے ابتدائی کمیونٹی لیڈر تھے۔[14] اور اس کی متعدد بنیادی پالیسیاں انھوں نے ہی بنائی ہیں۔[15] سانگیر نے 2002ء میں ویکیپیڈیا کو خیر آباد کہ دیا اور تب سے ہی یہ پراجیکٹ حالات سے دو چار رہا ہے۔[16][17] ان کا کہنا ہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر ویکیپیڈیا اب بے اعتبار ہو چلا ہے ان میں ماہر افراد کے عزت میں کمی ہے۔[18] اکتوبر 2006ء میں انھوں نے ویکیپیڈیا کی طرح ایک ویب گاہ سٹی زینڈم کی بنیاد رکھی۔[19] اکتوبر 2017ء میں یہ اطلاع ملی کہ سانگیر چیف انفارمیشن آفیسر کی چیثیت سے ایوریپیڈیا سے جڑ گئے ہیں۔[20] سانگیر نے اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں فلسفہ پڑھایا ہے۔[21] اور انسائکلو آف ارتھ کے ابتدائی حکملت عملی بنانے والوں میں سے ہیں۔[22] انھوں نے واچ ناو ارتھ کے بینر تلے ترقی پزیر تعلیمی پراجیکٹ برائے افراد کے لیے کام کیا ہے۔[23] انھوں نے ویب پر مبنی مطالعہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے جس کا نام ریڈنگ بیر ہے جس کا مقصد بچوں کو طریقہ مطالعہ سے اگاہ کرنا ہے۔[24] فروری 2013ء میں انھوں نے انفو بٹ کے نام سے ایک خبر کے مصادر کا آغاز کیا۔[25] 2015ء کے وسط میں یہ مالی حالت سے دوچار ہوا اور مکمل طور پر لانچ ہونے سے قبل ہی عدم کا شکار ہوا۔[26][27]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.