From Wikipedia, the free encyclopedia
مدراس یونیورسٹی ایک عوامی اور ریاستی یونیورسٹی ہے جو بھارتی صوبہ تمل ناڈو کے دار الحکومت چنائی (سابقہ مدراس) میں واقع ہے۔[2] یہ یونیورسٹی سنہ 1857ء میں قائم ہوئی، یوں اس کا شمار ہندوستان کی قدیم ترین اور اولین جامعات میں ہوتا ہے۔ بھارت کی مجلس قانون ساز کے ایک ایکٹ کے ذریعہ یونیورسٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔[3]
شعار | Doctrina Vim Promovet Insitam (لاطینی) |
---|---|
اردو میں شعار | "تعلیم قدرتی صلاحیت کو نکھارتی ہے" |
قسم | عوامی جامعہ |
قیام | 1857 |
چانسلر | گورنر تمل ناڈو |
وائس چانسلر | P. Duraisamy[1] |
مقام | چینائی، ، بھارت |
کیمپس | شہری علاقہ |
رنگ | Cardinal |
وابستگیاں | UGC، NAAC، AIU |
ماسکوٹ | ببر شیر |
ویب سائٹ | www |
یہ ایک کالجی اور تحقیقی یونیورسٹی ہے جس کے شہر بھر میں چھ کیمپس (چیپاک، مرینا، گِنڈی، ترامنی، مدوراوائل اور چیتوپیٹ) ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں 73 شعبے ہیں جو اٹھارہ اسکولوں کے تحت گروہ بند ہیں۔ ان شعبوں میں سائنس، سماجی سائنس، بشریات اور طب قابل ذکر ہیں۔ 109 کالج یونیورسٹی سے ملحق ہیں اور 52 تحقیقی اداروں کو منظوری دی جا چکی ہے۔
نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈٹیشن کاؤنسل نے یونیورسٹی کو پانچ ستارہ کا درجہ دیا ہے، نیز یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے اسے افضلیت کی قابل یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ مدراس یونیورسٹی طبیعیات میں دو بھارتی نوبل انعام یافتہ، بھارت کے پانچ صدر جمہوریہ اور شری نواس رامانوجن سمیت متعدد مشہور ریاضی دانوں کا مادر علمی رہا ہے۔[4]
مدراس یونیورسٹی سے دو قابل ذکر فزکس نوبل لارئیٹس پانے والے سبھرامنین چندراشیکر، بھارت کے پانچویں صدر اے۔ پی۔ جے۔ عبد الکلام اور کچھ قابل ذکر ریاضی دانوں سرینواسا رامانوجن نے تعلیم حاصل کی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.