مراد آباد
From Wikipedia, the free encyclopedia
مراد آباد بھارتی ریاست اترپردیش کا ایک تاریخی اور صنعت و حرفت کے نقطہ نظر سے اہم شہر ہے۔ یہ مراد آباد ضلع کا صدر مقام، کمشنری اور میونسپل کارپوریشن بھی۔ مراد آباد قومی دار الحکومت نئی دہلی سے 167 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے اور ریاستی راجدھانی لکھنؤ یہاں سے 344 کلومیٹردور شمال مغرب میں واقع ہے۔ مراد آباد رام گنگا ندی کے کنارے آباد ہے۔
मुरादाबाद | |
---|---|
شہر | |
مراد آباد ریلوے اسٹیشن | |
عرفیت: پیتل کا شہر | |
ملک | بھارت |
ریاست | اتر پردیش |
ضلع | مرادآباد |
رقبہ | |
• کل | 3,493 کلومیٹر2 (1,349 میل مربع) |
بلندی | 198 میل (650 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 889,810 |
• کثافت | 250/کلومیٹر2 (660/میل مربع) |
زبانیں | |
• دفتری | ہندی، اردو، انگریزی زبان، کھڑی بولی، ہریانوی، پنجابی زبان، Kumaoni |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 244001 |
رمز ٹیلی فون | 0591 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | UP 21 |
ویب سائٹ | www |
مغل شہنشاہ شاہجہان کے عہد حکومت میں کتھیہرکے گورنر رستم خان نے اس شہرکا نام شہنشاہ کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ مراد بخش کے نام پر مرادآباد رکھا تھا۔ قیام کے فوراً بعد ہی یہ شہر سنبھل کی جگہ کتھیہرکا صدر مقام بن گیا۔ آگے چل کر 1740ء میں علی محمد خان نے روہیل کھنڈ سلطنت میں اس کو شامل کر لیا تھا۔ پہلی روہیلا جنگ میں روہیلوں کے زوال کے بعد یہ شہر 1774ء میں ریاست اودھ کے زیر نگیں آگیا اورپھر اسے نوابان اودھ نے 1801ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔ انیسویں صدی کے اوائل میں روہیل کھنڈ کا علاقہ پرنسلی ریاست رام پور اور دو اضلاع بریلی اور مرادآباد میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مرادآباد موخر الذکر کا ہیڈ کوارٹر بن گیا۔
مراد آباد انیسویں صدی کے نصف آخر میں ریلوے لائنوں سے جڑا۔ مرادآباد کو چندوسی سے جوڑنے والی ایک لائن 1872ء میں بنائی گئی تھی اور اسے 1873ء میں بریلی تک وسعت دی گئی۔ بریلی-مراد آباد کا راستہ رام پور سے ہوتا ہوا 1894ء میں مکمل ہوا تھا۔ اس کو 1886ء میں سہارنپور تک بڑھایا گیا تھا۔ ایک برانچ لائن علی گڑھ کے لیے وایا چندوسی 1894ء میں کھولی گئی جبکہ مراد آباد کو 1900ء میں غازی آباد سے جوڑا گیا۔ مرادآباد شمالی ریلوے (NR) کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے۔ یہ شہر پیتل نگری ("براس سٹی") کے نام سے مشہور ہے، اس لیے کہ پیتل کی دستکاری کی صنعت یہاں بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ مرادآباد سمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل ہے۔