نیوزی لینڈ کی اشارتی زبان
From Wikipedia, the free encyclopedia
نیوزی لینڈ کی اشارتی زبان (انگریزی: New Zealand Sign Language) (ماوری زبان:Te Reo Turi) نیوزی لینڈ کی سماعت سے محروم آبادی کی رسمی زبان ہے۔ نیوزی لینڈ اشارتی زبان ایکٹ 2006ء کے تحت اسے دفتری زبان کا درجہ حاصل ہوا۔
اجمالی معلومات نیوزی لینڈ کی اشارتی زبان, مقامی ...
نیوزی لینڈ کی اشارتی زبان | |
---|---|
NZSL | |
مقامی | نیوزی لینڈ |
مقامی متکلمین | 20,200 (2013 census)e18 |
BANZSL
| |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | نیوزی لینڈ |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | nzs |
گلوٹولاگ | newz1236 [1] |
بند کریں
اس اشارتی زبان کی جڑیں برطانوی اشارتی زبان میں ہیں۔ اسے تکنیکی طور پر برطانوی، آسٹریلیائی اور نیوزی لینڈ کی اشارتی زبان کی بولی سمجھا گیا ہے۔ اس زبان میں اور برطانوی اشارتی زبان میں 62.5% مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ اس کے برعکس امریکی اشارتی زبان اور اس میں محض 33% مماثلتیں موجود ہیں۔[2]