وخی پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے وادی گوجال، وادی اشکومن اور وادی یاسین کے سرحدی علاقوں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی بروغل میں بولی جانے والی زبان ہے۔

اجمالی معلومات وخی, مقامی ...
وخی
x̌ik zik
مقامی افعانستان (9,600), چین (6,000), پاکستان (9,100), تاجکستان (7,000), روس (6,000)
مقامی متکلمین
40,000 (date missing)
عربی, سیریلک, لاطینی
زبان رموز
آیزو 639-3wbl
کرہ لسانی58-ABD-c
بند کریں
Thumb
وخی کتاب کا سرورق

پاکستان کے علاوہ وخی زبان افغانستان کے صوبہ بدخشان، وخان، تاجکستان کے علاقے گورنو بدخشان اور چین کے صوبہ سنکیانگ کے سرحدی علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وخی بولنے والوں کی آبادی تقریبا ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

وخی کا شمار پامیری زبانوں کے گروہ میں ہوتا ہے۔

وخی زبان کو لاحق خطرات

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے وخی زبان کو مستقبل میں ناپید ہونے والی زبانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ وخی زبان کو رومن اور روسی رسم الخط میں لکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اب تک کوئی معیاری رسم الخط رائج کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان میں وخی زبان کے سب سے مشہور شاعر نذیر احمد بلبل اور اشکومن سے سفر محمد تاجک ہیں۔ ان کی شاعری رومانوی اور سماجی موضوعات پر مبنی ہے۔ ریڈیو پاکستان گلگت سے وخی زبان میں روزانہ ایک بلیٹن نشر کیا جاتاہے، جو زبان کی ترویج کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.